Live Updates

پیپسی نیشنل ٹی ٹونٹی کا ٹائٹل پارٹنر بن گیا

جمعرات 23 ستمبر 2021 18:26

پیپسی نیشنل ٹی ٹونٹی کا ٹائٹل پارٹنر بن گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) پیپسی پاکستان کرکٹ بورڈ کے اشتراک سے نیشنل ٹی ٹونٹی کا ٹائٹل پارٹنر بن گیا ہے۔چھ ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

تینتیس میچز پر مشتمل ایونٹ کے ابتدائی 18 میچز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کیفائنل سمیت بقیہ پندرہ میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔پیپسی ایک طویل عرصے سے پاکستان کرکٹ کا پارٹنر ہے تاہم اس مرتبہ وہ ستاروں سے سجی نیشنل ٹی ٹونٹی کی کہکشاں کا ٹائٹل پارٹنر بن کر کھیل کے فروغ میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات