کراچی کے ساحل پر پھنسنے والا جہاز ایک مشکل سے نکلا تو دوسری مشکل میں پھنس گیا

کراچی پورٹ کا جہاز کو کروڑوں روپے کے بل کی ادائیگی تک نکلنے کی اجازت دینے سے انکار، کراچی پورٹ نے1 کروڑ 4 لاکھ 55 ہزار 6 سو 56 روپے کا بل جاری کر دیا، ذرائع

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعرات 23 ستمبر 2021 20:49

کراچی کے ساحل پر پھنسنے والا جہاز ایک مشکل سے نکلا تو دوسری مشکل میں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 23ستمبر 2021) کراچی کے ساحل پر پھنس جانے والے جہاز کا معاملہ، ہینگ ٹونگ جہاز ایک مشکل سے نکلا تو دوسری میں پھنس گیا، کراچی پورٹ کا جہاز کو کروڑوں روپے کے بل کی ادائیگی تک نکلنے کی اجازت دینے سے انکار۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز ہینگ ٹونگ کی معائنہ رپورٹ جاری کر دی گئی ہے، رپورٹ میں جہاز کو سی وردنیس اجازت نہ مل سکی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہینگ ٹونگ جہاز کو کراچی پورٹ اور دیگر اداروں کے واجبات ادا کرنے کے بعد ہی لے جایا جا سکے گا، کے پی ٹی نے پورٹ چارجز کی مد میں 1 کروڑ 4 لاکھ 55 ہزار 6 سو 56 روپے کا بل بھی جاری کر دیا ہے۔ماہرین کے مطابق کمزور انجن کی وجہ سے جہاز کو سی وردنیس اجازت نہیں دی گئی ہے، پھنسے ہوئے بحری جہاز کو ٹو وردنیس رپورٹ جاری کی گئی ہے، سرٹیفکیٹ کے مطابق جہاز کو ٹو کر کے کراچی سے دبئی لے جایا جائے گا، اور جہاز کو ٹگ بوٹس کے ذریعے ہی کھینچ کر لے جایا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق آپریشنل چارجز 5 لاکھ 4 ہزار، ٹگس 12 لاکھ 9 ہزار، برتنگ چارجز 22 لاکھ 5 ہزار، سروس چارجز 22 لاکھ 5 ہزار، ہیوی مشنیری 20 لاکھ 25 ہزار روپے جہاز کا مالک اد کرے گا۔جہاز کا ڈھائی سو ڈالر یومیہ کرایہ بھی لے جانے سے پہلے ادا کرنا ہوگا۔یاد رہے کہ 2250 ٹن وزنی مال بردار بحری جہاز ایم وی ہینگ ٹونگ 77 بدھ 21 جولائی کی شام کو سمندر سے کراچی کے ساحل پر آنے کے بعد ریت میں دھنس گیا تھا، یہ جہاز 2011 میں تیار ہوا تھا۔

متعدد کوششوں کے بعد آخر کار 7 ستمبر کو اسے ساحل سے 5 میل سے زائد سمندر میں گھسیٹ کر لے جانے میں کامیابی حاصل کی گئی، اور جہاز کو ایس اے پی ٹرمینل میں برتھ نمبر1 پر لگا دیا گیا۔بحری جہاز ہینگ ٹونگ 77 کو نکالنے کیلئے ری فلوٹنگ آپریشن میں سالویج ماسٹر، 2کرین بارج ،دو ٹگس نے حصہ لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :