نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز کے بورڈ آف گورنرز کا 18واں اجلاس

جمعرات 23 ستمبر 2021 22:09

اسلام آباد۔23ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2021ء) :نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (اسلام آباد) کے بورڈ آف گورنرز کا 18واں اجلاس یونیورسٹی کے کانفرنس روم میں منعقد کیا گیا جس کی صدارت انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلوایشن پاکستان آرمی اور نامزد چیئرمین بورڈ آف گورنرز لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان نے کی جس میں ریکٹر نمل میجر جنرل (ر )محمد جعفر، سابق جج سپریم کورٹ آف پاکستان اور چیف جسٹس کے نامزد جسٹس میاں شاکر اللہ جان،وائس چانسلرشیخ ایاز یونیورسٹی اور چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے نامزد  پروفیسر ڈاکٹر غلام رضا بھٹی،ایڈیشنل سیکرٹری (PP&PD)  اور سیکرٹری وازارت خارجہ کے نامزد  ڈاکٹر اسرار حسین، وزارت خزانہ کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری منیر احمد، دزارت دفاع کی جوائنٹ سیکرٹری نورین بشیر، ڈائریکٹر ٹریننگ جے ایس ہیڈ کوارٹر  ائیر کموڈور  طارق عظیم، ڈائریکٹر جنرل نمل بریگیڈئیر محمدبدر ملک کے علاوہ دیگر بورڈ ممبران بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

اراکین بورڈ آف گورنرز کو یونیورسٹی کی تعلیمی سرگرمیوں ، ترقیاتی منصوبوں ، ریسرچ پراجیکٹس ، ایم فل، پی ایچ ڈی پروگرامز اور بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے ساتھ معاہدوں اور ان کے نتیجہ میں طلباء اور فیکلٹی کو حاصل سہولیات پر تفصیل سے آگا ہ کیا گیا،بورڈ اراکین نے یونیورسٹی میں مثبت تعلیمی اصلاحات، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اور ویلفیئر منصوبوں کی تعریف کی اور سراہا۔