
اسٹیٹ بینک نے درآمد شدہ گاڑیوں کے لیے قرضوں کے حصول میں سختی کردی
قسطوں کی گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کے قوانین میں تبدیلی، گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں سے قرضے بند، گاڑیوں کے قرضوں کی مدّت 7 سال سے کم کر کے 5 سال جبکہ ڈاؤن پیمنٹ 15 فیصد سے بڑھا کر 30 فیصد کر دی گئی
سمیرا فقیرحسین
جمعہ 24 ستمبر 2021
11:22

(جاری ہے)
نئے ضوابط کے مطابق درآمد شدہ گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں سے قرضوں کو ممنوع قرار دے دیا گیا۔ گاڑیوں کے قرضوں کی زیادہ سے زیادہ مدت 7 سال سے کم کر کے 5 سال جبکہ بینکوں سے گاڑیوں کے لیے قرضے کی مجموعی حد 30 لاکھ روپے مقرر کردی گئی۔
گاڑی کے قرضے کے لیے کم از کم ڈاؤن پیمنٹ 15فیصد سے بڑھا کر 30 فیصد کر دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ نئے ضوابط ایک ہزار سی سی انجن کپیسٹی تک کی ملک میں بنی اور اسمبل کی گئی گاڑیوں پر لاگو نہیں ہوں گے۔ اس کے علاوہ صاف ستھری توانائی کے استعمال کے فروغ کے لیے ملک میں بنی الیکٹرک گاڑیوں پر بھی نئے ضوابط لاگو نہیں ہوں گے۔ ایک ہزار سی سی سے کم اور الیکٹرک گاڑیوں کے لیے قرضوں کے پچھلے ضوابط ہی برقرار رہیں گے، جبکہ ذاتی قرضے کی زیادہ سے زیادہ مدت 5 سال سے کم کر کے 3 سال کر دی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق نئی ہدایات کے حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام بینکوں کے صدور اور چیف ایگزیکٹیو افسران کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت کا پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ، ڈیزل مہنگا کر دیا
-
سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، اربوں ڈالرز سے تعمیر ہونے والی ایم 5 موٹروے کا بڑا حصہ بہہ گیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا الیکٹرک بس میں خواتین، بزرگوں اورطلباء کیلئے فری سفر کا اعلان
-
ایران میں جوہری معائنہ کاروں کی واپسی مفاہمت کی جیت، رافائل گروسی
-
اسرائیل کے انسانیت کیخلاف جرائم کو روکنے کیلیے عرب ٹاسک فورس تشکیل دی جائے
-
پنجاب میں سیلاب متاثرین کو ریلیف دینا تو دور کی بات اعلان بھی نہیں کیا گیا
-
امریکہ نے پاکستان میں ہمیشہ مارشل لاؤں اور غیرجمہوری قوتوں سپورٹ کیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کے آبائی شہر میانوالی میں الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
-
وفاقی حکومت دہشتگردی کیخلاف غیرذمہ دارانہ بیانات سے گریز اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی خواتین کی ہراسمنٹ کمیٹی کی سربراہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز اچانک عہدے سے فارغ
-
پاکستان کی اسرائیل کی اقوام متحدہ کی رکنیت معطل کرنے کی تجویز کی حمایت
-
پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں سے 2 لاکھ 79 ہزار 132 میٹرک ٹن گندم برآمد کرلی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.