Live Updates

عمران نیازی نے میڈیا کی آزادی کے حوالے سے ایک اور جھوٹ بولا، شازیہ مری

ہفتہ 25 ستمبر 2021 16:12

عمران نیازی نے میڈیا کی آزادی کے حوالے سے ایک اور جھوٹ بولا، شازیہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے میڈیا کی آزادی کے حوالے سے ایک اور جھوٹ بولا۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے میڈیا کو کنڑول کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی، جھوٹ بول کر لوگوں کو بیوقوف بنانے والا عمران نیازی آج عوام کو رولا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ لوگ اب مزید اس جوکر کو براداشت نہیں کرسکتے ،سلیکٹڈ وزیراعظم کا پشتون قوم کو طالبان سے جوڑنے کا بیان افسوسناک ہے ۔ انہونے کہاکہ عمران نیازی کے بیانات نے ہمیں عالمی سطع پر بھی شرمندہ کیا ہے،اس سلیکٹڈ وزیراعظم کے حیران کن بیانات سے پاکستانی قوم بھی تنگ آچکی ہے ،عمران نیازی کے تین سالہ دور نے لوگوں کی چیخیں نکال دی ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات