Live Updates

مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو انتہائی خراب انتخاب قرار دے دیا

جنرل اسمبلی کی تقریر لکھنے والے کو نہیں عمران خان کو نکالیں، عمران خان بہت خراب انتخاب ہے۔ مرکزی نائب صدرن لیگ مریم نوازکاوزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 25 ستمبر 2021 16:45

مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو انتہائی خراب انتخاب قرار دے دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 ستمبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو انتہائی خراب انتخاب قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ تقریر لکھنے والے کو نہیں عمران خان کو نکالیں،، عمران خان بہت خراب انتخاب ہے۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے تقریر میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا بھر سے مجاہدین گروپوں، القاعدہ اور افغان مجاہدین کو ہیرو سمجھا جاتا تھا، امریکی صدر رونلڈ ریگن نے 1983 میں انہیں وائٹ ہاوٴس میں دعوت دی، ایک خبر کے مطابق انہوں نے ان کا موازنہ امریکا کے بانیوں کے ساتھ کیا، وہ ہیرو تھے۔

وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے اس حصے کو اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے شیئر کیا،پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے اس کو ری ٹویٹ کیا اور کہا کہ تقریر لکھنے والے کو نہیں عمران خان کو نکالیں، عمران خان بہت خراب انتخاب ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیاء میں امن کا دارومدار مسئلہ کشمیر کے حل میں ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے گھنائونے اقدامات جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے مترادف ہیں،بھارت کی فوجی طاقت میں اضافہ، جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور غیر مستحکم کرنے والی روایتی صلاحیتوں کا حصول دونوں ممالک کے درمیان باہمی ڈیٹرنس کو سبوتاژ کر سکتا ہے،پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک اور جنگ کو روکا جائے،مناسب اسلامی رسوم کے ساتھ سیّد علی گیلانی کے جسد خاکی کی شہدا کے قبرستان میں تدفین کی اجازت دی جائے، پاکستان کے ساتھ بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے سازگار ماحول بنانا بھارت کی ذمہ داری ہے ،غیر مستحکم، افراتفری کا شکار افغانستان ایک بار پھر بین الاقوامی دہشت گردوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ بن سکتا ہے ، موجودہ افغان حکومت کو مضبوط اور مستحکم کیا جائے، ترقی پذیر ممالک میں کرپٹ حکمران اشرافیہ کی لوٹ مار کی وجہ سے امیر اور غریب ممالک کے درمیان فرق خطرناک رفتار سے بڑھ رہا ہے،اسلامو فوبیا میں اضافہ کو روکنے کے بارے میں عالمی مکالمے کا اہتمام کیا جائے، کوویڈ وبا، اقتصادی مندی اور موسمیاتی تبدیلی کے سہ جہتی بحران سے نبرد آزما ہونے کیلئے جامع حکمت عملی درکار ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات