ہزاروں ٹن گندم اور چینی کے بحری جہاز پاکستان پہنچ گئے، قیمتوں میں کمی کا امکان
28 ہزار 760 میٹرک ٹن چینی سے لدا جہاز بندرگاہ پہنچ گیا ایک اور جہاز 28 ہزار 840 میٹرک ٹن چینی لے کر 27 ستمبر کو پہنچ جائے گا ، درآمد کی گئی یہ چینی یوٹیلیٹی اسٹورز پر فروخت ہوگی
ساجد علی اتوار 26 ستمبر 2021 13:17
(جاری ہے)
دوسری طرف وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہاہے کہ چار کروڑ لوگوں کو مہنگی اشیائے خوردونوش پر کیش سبسڈی دیں گے، آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا، اشیاء کی اضافی قیمتوں کابوجھ حکومت اٹھائے گی، تیل کی قیمتیں بڑھنے اور گاڑیوں کی درآمد سے ڈالر مہنگا ہوا ہے ۔
اس حوالے سے فیض اللہ کموکا کی زیرصدارت قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اشیائے خودونوش کی قیمتوں اور عوام کو مہنگائی میں ریلیف دینے سے متعلق کمیٹی کو آگاہ کیا گیا ، اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق نے بھی ٹیکس وصولیوں سے متعلق بریفنگ دی۔ اجلاس میں وزیرخزانہ شوکت ترین نے بتایا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا، سی پی آئی 9 سے گر نیچے 8 فیصد پر آگئی ہے، گھی کی عالمی قیمتوں میں 50 فیصد فرق آیا جس کو ہم نے 30 فیصد پر رکھا، گندم کی قیمتوں میں بھی ساڑھے 13 فیصد اضافہ ہوا۔مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.