سعودی عرب کے شہروں جدہ اور طائف میں خواتین سے چھیڑ خانی پر 2 افراد گرفتار

اتوار 26 ستمبر 2021 15:30

سعودی عرب کے شہروں جدہ اور طائف میں خواتین سے چھیڑ خانی پر 2 افراد گرفتار
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2021ء) سعودی عرب کے شہر وں طائف اور جدہ میں خواتین سے چھیڑخانی کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کر لیاگیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن کے پولیس ترجمان نے بتایا کہ کرائم کنٹرول یونٹ کی ٹیم نے جدہ میں خواتین سے چھیڑخانی کرنے والے مصری شہری کو حراست میں لیا ، مصری پر الزام ہے کہ اس نے جدہ شہر کے عوامی مقامات پر متعدد خواتین سے چھیڑ خانی کی ہے۔

ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف چھیڑخانی کا مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔دریں اثناطائف کمشنری میں بھی پولیس نے چھیڑ خانی کے الزام میں ایک سعودی شہری کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ریجنل پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے پراسیکیوشن کے ادارے کے حوالے کر دیا ہے جہاں مقدمہ کے بعد عدالتی فیصلہ سنایا جائے گا۔