مظفرآباد،محکمہ جنگلات کے ملازم کی نسربازی، حق مہر کی زمین اپنے نام کروادی،سسرالیوں کو تنگ کرنا شروع کردیا

اتوار 26 ستمبر 2021 17:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2021ء) محکمہ جنگلات کے ملازم کی نسربازی، حق مہر کی زمین اپنے نام کروادی،سسرالیوں کو تنگ کرنا شروع کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجکوٹ کے رہائشی محکمہ جنگلات کے ملازم اشفاق کاظمی نے اپنے بھائی سینئر ٹیچر کی ہدایت پر ساس کی فوتگی کے بعد اُن کے خاندان والوں کو تنگ کرنا شروع کیا جبکہ جو زمین اُن کی زوجہ کو اُس کی ماں نے خرید کر دی تھی، 25 سال تک نسربازی سے وہ زمین چہلہ بانڈی میں اشفاق نے اپنے نام کروالی جبکہ نذیر کاظمی اور اشفاق کاظمی نے اپنی زوجہ کے بھائیوں کو تنگ کرنا شروع کردیا، اہل محلہ پریشان، درجنوں مرتبہ جرگے بھی ہوئے مگر نذیر کاظمی اور اشفاق کاظمی باز نہ آئے، متاثرہ خاندان کا سیکرٹری جنگلات، محکمہ تعلیم سے مطالبہ ہے کہ وہ اِن کے خلاف ایکشن لیں کیونکہ دونوں بھائی جعلسازی کے علاوہ اپنی پروموشن کیلئے لاکھوں روپے رشوت دینے میں بھی ملوث ہے، تاحال نذیر کاظمی جو ٹیچر سے سینئر ٹیچر پر اِسی وجہ سے پروموٹ ہوئے مگر اشفا کاظمی انتظار کی لائن میں کھڑے ہیں۔

متعلقہ عنوان :