Live Updates

نیوسرکلرریلوے نیا منصوبہ نہیں ،سعد رفیق نے بنایا تھا

کے سی آر کے محض تیسرے فیز کو نیو کے سی آر کا نام دیا گیا ہے،ریلوے ذرائع

پیر 27 ستمبر 2021 16:25

نیوسرکلرریلوے نیا منصوبہ نہیں ،سعد رفیق نے بنایا تھا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) پاکستان ریلوے ذرائع نے کہاہے کہ کراچی میں نیو سرکلر ریلوی(کے سی آر)کوئی نیا منصوبہ نہیں بلکہ یہ وہی ہے جو مسلم لیگ (ن) کے سابق وزیر ریلوے سعد رفیق نے بنایا تھا، کے سی آر کے محض تیسرے فیزکو نیو کے سی آر کا نام دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ریلوے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے جس کے سی آر منصوبے کاسنگ بنیاد پیرکو رکھا،جبکہ اس کا موجودہ وزیر داخلہ شیخ رشید نومبر 2020 میں افتتاح کرچکے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کے سی آر کے محض تیسرے فیز کو نیو کے سی آر کا نام دیا گیا ہے، تیسرے فیز کی بحالی کے سنگ بنیاد کی تقریب جلد بازی میں کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس فیز کی بحالی میں بہت سی رکاوٹیں ہیں، سندھ حکومت کے ساتھ مل کر بہت سے معاملات طے ہونا ابھی باقی ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات