برٹش امریکن ٹوبیکو گروپ کا پاکستان میں گلوبل بزنس سروسز دفتر کا آغاز کر دیا گیا

جی بی ایس آفس کے قیام سے روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہونگے، جی بی ایس مقامی ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے بہترین پلیٹ فارم ثابت ہو گا، اسد عمر

بدھ 29 ستمبر 2021 22:58

برٹش امریکن ٹوبیکو گروپ کا پاکستان میں گلوبل بزنس سروسز دفتر کا آغاز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2021ء) برٹش امریکن ٹوبیکو گروپ کا پاکستان میں گلوبل بزنس سروسز دفتر کا آغاز کر دیا گیا ۔ بدھ کو وفاقی وزیر اسد عمر نے گلوبل بزنس سروسز کے دفتر کی افتتاح کیا۔وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاکہ حکومت کاروبار دوست ماحول کی بہتری کیلئے اہم اقدامات کر رہی ہے، جی بی ایس آفس کا قیام حکومت کی سرمایہ کاری پالیسی پر پر اعتماد کا مظہر ہے۔

(جاری ہے)

اسد عمر نے کہاکہ پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں زبردست ٹیلنٹ پایا جاتا ہے، پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی شرح میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔وفاقی وزیر اسد عمر نے برٹش امریک ٹوبیکو کمپنی کو گلوبل بزنس سروسز دفتر کے آغازپر مبارکباد دی ۔ اسد عمر نے کہاکہ جی بی ایس آفس کے قیام سے روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہونگے، جی بی ایس مقامی ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے بہترین پلیٹ فارم ثابت ہو گا۔ خزم شہزاد سربراہ جی بی ایس نے کہاکہ گلوبل بزنس سروسز کے قیام سے تین ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔ علی اکبر، سی ای او پاکستان ٹوبیکو کمپنی نے کہاکہ اگلے چند سالوں میں اس پراجیکٹ سے سروسز برآمدات کی استعداد 50ملین امریکی ڈالر ہو گی۔