30 ستمبر یومِ پیدائش محسن پاکستان امیر آف ریاست بہاولپور نواب صادق محمد خان عباسی !!

Muhammad Naeem Yusha محمد نعیم یوشا جمعرات 30 ستمبر 2021 13:12

30 ستمبر یومِ پیدائش محسن پاکستان امیر آف ریاست بہاولپور  نواب صادق ..
بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 ستمبر2021ء) بہاولپور ریاست کے نواب محسن پاکستان علم دوست نواب سر صادق محمد خاں عباسی (خامس)  1904ء کو بروز جمعہ دولتِ خانہ عالیہ بہاول پور کی عمارت میں پیدا ہوئے آپ اپنے والد نواب حاجی محمد بہاول خان خامس عباسی کے اکلوتے فرزند تھے۔ 2 سال کی عمر میں والد کے ساتھ سفرِ حج کیا، جس سے واپسی پر دورانِ سفر نواب بہاول خان کا انتقال ہو گیا۔

جس کے بعد 15مئی 1907ء کو سر صادق کو ریاست کا حکمران بنانے کا اعلان کیا گیا مگر ریاست کے انتظام اور نواب صاحب کی تعلیم و تربیت کے لیے حکومتِ برطانیہ نے آئی سی ایس آفیسر سر رحیم بخش کی سربراہی میں کونسل آف ریجنسی قائم کی۔نواب صاحب نے ابتدائی عربی، فارسی اور مذہبی تعلیم اپنے اتالیق نامور علمی شخصیت علامہ مولوی غلام حسین قریشی سے حاصل کی، 3 سال کی عمر میں تخت نشین ہونے والے شہزادے کی شخصیت کو نکھارنے کے لیے ان کی مذہبی، تعلیمی، فوجی اور انتظامی ہر لحاظ سے اعلیٰ ترین تربیت کی گئی،یہی وجہ ہے کہ 1911ء میں ہونے والے دہلی دربار میں صرف سات سال کی عمر میں اپنی فوج کی کمان کرتے ہوئے شہنشاہ برطانیہ جارج پنجم کے سامنے پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

1913ء میں تعلیم اور امورِ ریاست کی تربیت کے لیے لندن بھیجا گیا۔ 1915؁ء سے 1921ء تک ایچی سن کالج لاہور میں زیرِ تعلیم رہے۔ 1921ء میں ہِز رائل ہائینس پرنس آف ویلز کے ایڈی کانگ مقرر ہوئے۔ مارچ 1924ء کو لارڈ ریڈنگ وائسرائے ہند نے بہاول پور آ کر نورمحل میں منعقدہ تقریب میں نواب سر صادق محمد خان عباسی کی رسمِ تاجپوشی ادا کی اور مکمل اختیارات تفویض کیے نواب سر صادق محمد خاں عباسی (خامس) نے اس دوران ریاست بہاولپور کی عوام کے لیے بے شمار خدمات سرانجام دی جس میں سر فہرست پاکستان سے بنا شرط کے الحاق شامل ہے