سرگودھا ‘ کانسٹیبل کے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سنادیاگیا‘ ملزم کو دو بار سزائے موت،دو سال قید، ساڑھے دس لاکھ روپے جرمانہ

جمعہ 1 اکتوبر 2021 12:57

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2021ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سرگودھا نے اندرون شہر پولیس کانسٹیبل کے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک ملزم کو دو بار سزائے موت،دو سال قید، ساڑھے دس لاکھ روپے جرمانہ اور دیگر دو ملزمان کو عمر قید، ساڑھے بارہ سال مزید قید اور ساڑھے تین لاکھ روپے جرمانہ کی سزاوں کا حکم سنا دیا۔

جبکہ ایک ملزم پولیس مقابلہ میں مارا جا چکا ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ فاطمہ جناح روڈ ٹریسٹ پلازہ کے قریب 21 نومبر 2019 کے روز موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کر کے پولیس کانسٹیبل عبدالوحید بٹ کو قتل کر دیا۔جس پر تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ قتل درج کر کے ملزمان کے خلاف چالان عدالت میں پیش کیا جس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے شہید کانسٹیبل کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سنایا جس میں ایک ملزم منیر احمد کو دفعہ 302 میں سزائے موت پانچ لاکھ جرمانہ دفعہ 353 میں دو سال قید پچاس ہزار روپے جرمانہ دفعہ 7ATA میں سزائے موت پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی جبکہ دیگر دو ملزمان منیب اور بلاول رحیم عرف بیدو ڈوگر کو دفعہ 302 میں عمر قید 2 لاکھ روپے جرمانہ دفعہ 353 میں دو سال قید پچاس ہزار روپے جرمانہ دفعہ 186 میں 6ماہ قید 20 ہزار روپے جرمانہ 7ATA میں 10 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنایا۔

(جاری ہے)

جبکہ اس مقدمہ کا مرکزی ملزم راشد عرف لوٹا پولیس مقابلے میں مارا جا چکا ہوا ہے۔