Live Updates

عمران خان اپوزیشن میں کہتے تھے وزیراعظم مہنگائی کرے تو چور ہوتا ہے یہ وزیراعظم چور اعظم بن چکا ہے‘رانا مشہواد حمد

معیشت تباہ ہو چکی ہے،لوگ سوکھی روٹیاں پانی میں بھگو کر کھانے میں مجبور ہیںحکومت کوعوام کی پرواہ ہی نہیں ہے ‘احتجاج کا وقت آ گیا ہے‘میڈیا سے گفتگو

جمعہ 1 اکتوبر 2021 14:42

عمران خان اپوزیشن میں کہتے تھے وزیراعظم مہنگائی کرے تو چور ہوتا ہے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2021ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود احمد خان نے کہاہے کہ حکومت نے پاکستان کی عوام پر پٹرول بم گرایا ہے ،126 دن دھرنہ دینے والی جماعت نے اپنا ریکارڈ توڑ دیا۔عمران خان اپوزیشن میں کہتے تھے وزیراعظم مہنگائی کرے تو چور ہوتا ہے یہ وزیراعظم چور اعظم بن چکا ہے ،یہ ڈاکو آج آئی ایم ایف کے آگے جھولی پھیلاتا ہے ،تاریخ کے سب سے زیادہ قرضے لینے والا وزیراعظم بن گیا ہے ۔

پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود احمد خان نے کہاکہ معیشت تباہ ہو چکی ہے ۔لوگ سوکھی روٹیاں پانی میں بھگو کر کھانے میں مجبور ہیں ،لوگ اپنی بچیوں کی شادیاں کرنے سے قاصر ہیں ۔سونا مہنگا ہو چکا ہے ۔اپوزیشن مزید برداشت نہیں کر سکتی ،ہم نے اسمبلی کا سیشن نہیں چلنے دینا،ان کو عوام کی پرواہ نہیں ہے ،ان کو اپوزیشن پر مقدمات بنانے کی پرواہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ لندن کی عدالت کے فیصلے نے ان کے منہ پر تھپڑ مار دیا ہے ۔نیب چیئرمین کو توسیع دینے کا فیصلہ اپنے خلاف کیس نہ کھولنے کا تحفہ ہے ۔پاکستان میں اس مہنگائی کے خلاف احتجاج ہونے کا وقت آ گیا ہے ،ہمارا مطالبہ ہے مہنگائی میں فوری طور پر کمی کی جائے،اشیا خورونوش کی قیمتوں میں اضافے ہو ختم ہونا چاہیے ،چند لوگوں کی جیبیں بھرنے کے لیے یہ کام ختم ہونا چاہیے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات