شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری،وارڈنز ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے میں پیش پیش

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر ہفتہ 2 اکتوبر 2021 17:28

شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری،وارڈنز ٹریفک ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اکتوبر2021ء) شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری،وارڈنز ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے میں پیش پیش، بارش کے باعث شہر کی مختلف شاہراہوں پر پانی جمع ہے، وارڈنز ٹریفک کی روانی کا یقینی بنائے ہوئے ہیں، ٹمبر مارکیٹ، سرکلر روڈ، جی سی کٹ جانب استبول، اچھرہ پانی جمع، منتظر مہدی کی وارڈنز خصوصاً شہریوں کو الیکٹرک تنصیبات، پولز سے دور رہنے کی ہدایت، سی ٹی او لاہور کی بارش کے دوران شہریوں کی مدد یقینی بنانے کی ہدایت، تمام لفٹرز اور بریک ڈاؤنز نشیبی سڑکوں پر موجود ہیں، تمام سرکل افسران اپنی پوزیشن مصروف اور نشیبی شاہراہوں پر رکھیں، منتظر مہدی کی بارش کے دوران شہریوں کو محتاط ہوکر ڈرائیونگ کرنے کی ہدایت، بارش کے دوران کینال روڈ انڈرپاسسز پر موٹرسائیکلوں کو جمع نہ ہونے دیا جائے گا،ڈی ایس پیز کو واسا انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں رہیں، سڑکوں پر بارشی پانی کیوجہ سے ٹریفک متاثر ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :