Live Updates

پنجاب حکومت محدود وسائل کے باوجود عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی پر خطیر رقم خرچ کر رہی ہے‘سردار طالب حسن نکئی

جمعرات 7 اکتوبر 2021 12:38

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2021ء) سینئر رہنما تحریک انصاف ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 140 سردار طالب حسن نکئی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت محدود وسائل کے باوجود عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی پر خطیر رقم خرچ کر رہی ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا صحت انصاف کارڈ پروگرام ملک کے ہر شہری کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے اچھا ا قدام ہے جس سے شہریوں کی مشکلات میں کمی آرہی ہی3 سالہ دور حکومت میں معیشت سمیت تمام شعبوں میں بہتری آئی ہے حکومت کی پالیسیاں ملک و قوم کو درست سمت کی طرف جارہی ہیں ترقی خوشحالی اور جمہوریت کو ڈی ریل کرنے والے عناصر کو ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ملے گا حکومت نے ترقی و خوشحالی کی بنیاد رکھ دی ملکی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی،آنے والے سالوں میں پاکستان کا شمار ترقی یافتہ ممالک سے ہوگا اقوام عالم پاکستان کی ترقی پر رشک کرے گی مزید کہا کہ عوام ملک و قوم کی ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے والے سیاسی شعبدہ بازوں کے بکاوے میں نہیں آئیں گے اس موقع پر کوارڈی نیٹر ایم این اے محمد شفیق سمیت دیگر موقع پر موجود تھے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات