خیبر پختونخوا ہاکی لیگ، ٹرائبل لائنز اورپشاور فالکنزٹاپ پوزیشن پر

ہفتہ 9 اکتوبر 2021 20:54

خیبر پختونخوا ہاکی لیگ، ٹرائبل لائنز اورپشاور فالکنزٹاپ پوزیشن پر
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2021ء) ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام جاری خیبر پختونخوا ہاکی لیگ میںپوائنٹس ٹیبل پر ٹرائبل لائنز اور پشاور فالکنز کی ٹیمیں سرفہرست ،ٹرائبل لائنز نے ڈی آئی خان اسٹائلنز کو سات چار سے شکست دی ، پشاور فالکنز نے مردان بیئرز کو 2 کے مقابلے میں 6 گول سے ہرا دیا۔ عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ کے ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ٹرائبل لائنز نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈی آئی خان اسٹائلنز کو چار کے مقابلے سات گول سے شکست دی ، ڈی آئی خان اورٹرائبل کی ٹیموں کے مابین ہوا میچ کے آغاز سے ہی ڈی آئی خان کی ٹیم کے کھلاڑی حاوی رہے انہوں نے پہلے کوارٹر میں دو گول کئے جبکہ ٹرائبل کی ٹیم کی طرف سے رانا وحید نے ایک گول کیا ‘ دوسرے کوارٹر میں ٹرائبل لائنزکی طرف سے حماد انجم نے دوسرا گول کیا دوسرے کوارٹر کے اختتام تک ڈی آئی خان کی ٹیم نے تیسرا گول کیا اور یوں دوسرے کوارٹر تک ڈی آئی خان کی ٹیم تین جبکہ ٹرائبل کی ٹیم دو گول کرچکی تھی..تیسرے کوارٹر میں ٹرائبل کی ٹیم کی طرف سے رانا وحید نے تیسرا گول کیا ٹرائبل کی طرف سے عثمان نے تیسرے کوارٹر میں چوتھا گول کرکے ڈی آئی خان کی ٹیم پر برتری حاصل کی تیسرے کوارٹر کے اختتام تک ٹرائبل کی ٹیم چار گول کرچکی تھی..رانا وحید نے میچ کے آخری کوارٹر میں تیسرا گول کرکے ٹرائبل کی ٹیم کو برتری دلا دی . رانا وحید نے چوتھے کوارٹر میں انفرادی طور پر چوتھا گول کیا یوں ٹرائبل کی ٹیم نے چھ جبکہ ڈی آئی خان کی ٹیم نے تین گول کئے تھے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے پر گول کرنے کیلئے متعدد کوششیں کی تاہم ٹرائبل کی ٹیم کی بہترین کمبی نیشن رہی ‘ ٹرائبل کی ٹیم کی طرف سے عادل لطیف نے ٹیم کی طرف سے ساتواں گول کیا.میچ کے اختتامی لمحات میں ڈی آئی خان کی ٹیم کی طرف سے چوتھا گول کیا گیا ایس میچ میں امپائرنگ کے فرائض مبشر ‘ افسر علی جبکہ تھرڈ امپائر کی حیثیت سے شاہد نے فرائض انجام دئیے دوسرا میچ پشاور فالکن اور مردان بیئرز کے مابین کھیلاگیا جس میں پشاور فالکن نے دو کے مقابلے چھ گول سے کامیابی حاصل کی، میچ پشاور کی جانب سے عمر، جبران، عبداللہ، نوحیز ملک، سبحان اور مرتضی جبکہ مردان کی جانب سے شاہ زیب اور محب اللہ نے گول کئے۔

(جاری ہے)

میچ کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا اسفندیار خٹک مہمان خصوصی تھے، ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر تحسین اللہ، چیف کوچ شفقت اللہ، ایڈمنسٹریٹر پشاور سپورٹس کمپلیکس سید جعفر شاہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔