خواجہ سرا ء کے تنازغہ پر فائرنگ سے افغان مہا جر جاں بحق ہو گیا

منگل 12 اکتوبر 2021 19:16

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2021ء) خواجہ سرا ء کے تنازغہ پر فائرنگ سے افغان مہا جر جاں بحق ہو گیا۔ میرا خان سکنہ افغانستان حال بارہ کئی مہاجر کیمپ صوابی نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے بھائی حیاء خان پر مبینہ طو ر پر وقاص سکنہ خورو کالا نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا رپورٹ میں وجہ عناد خواجہ سرا ء پر جھگڑا بیان کی ہے صوابی پولیس نے مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر مبینہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء گذشتہ شب سٹیفا نہر سے بر آمدہونے والی نامعلوم شخص کی قتل شدہ گلی سٹری لاش کی شناخت نہ ہو سکی صوابی پولیس نے مقتول کے ورثاء اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔