Live Updates

عوام کے چوروں کو نیب آرڈننس کی شک میں این آر او دو اور مریم نواز کی ضمانت کی منسوخی کی درخواست مریم اور نگزیب

چیئرمین نیب کی ملازمت میں توسیع نواز شریف ، شہباز شریف مریم نواز حمزہ شہباز اور مسلم لیگ (ن) کے خلاف جھوٹے مقدمات کی مرہون منت ہے ، غیر قانونی کمزور چیئرمین نیب کو شرم آنی چاہیے ،نیب کی درخواست پر رد عمل

منگل 12 اکتوبر 2021 20:26

عوام کے چوروں کو نیب آرڈننس کی شک میں این آر او دو اور مریم نواز کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ہائی کورٹ میں نیب کی دائر کردہ درخواست پر ردعمل کا اظہا رکرتے ہوئے کہاہے کہ عوام کے چوروں کو نیب آرڈننس کی شک میں این آر او دو اور مریم نواز کی ضمانت کی منسوخی کی درخواست ،چیئرمین نیب کی ملازمت میں توسیع نواز شریف ، شہباز شریف مریم نواز حمزہ شہباز اور مسلم لیگ (ن) کے خلاف جھوٹے مقدمات کی مرہون منت ہے ،غیر قانونی کمزور چیئرمین نیب کو شرم آنی چاہیے ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ مریم نواز شریف کے خلاف نیب کی ضمانت منسوخی کی درخواست خوف کی علامت ہے،دوسروں کی عزت کی دھجکیاں اٴْڑاؤ ، دوسروں کی پگڑیاں اچھالو تو احتساب ہو رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بے گناہ جب جھوٹے مقدمات کا جواب مانگیں تو نفرت انگیز تقاریر واہ،تین دفعہ کے منتخب وزیراعظم کی کوئی عزت نہیں نیب اور اعلیٰ افسران کے خلاف کوئی بات نہ کرو ! واہ ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ تین دفعہ کے منتخب وزیراعظم کے خلاف جھوٹے مقدمات بنا کر میڈیا ٹرائل کرو اور جھوٹے مقدمات کا جواب مانگو تو نفرت انگیز تقریر قرار واہ ،نیب مریم نواز کی اسلاآباد میں دائیر درخواست کا جواب دیں ۔انہوںنے کہاکہ جھوٹا اور غلط مقدمہ بنانے پر نیب کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے اور شرم آنی چاہیے،عدالت نے میرٹ پر ضمانت منظور کی تو اسے رعایت قرار دینا سراسر توہین عدالت اور حقائق سے انکار کے مترادف ہے ۔

انہوںنے کہاکہ یہ حقیقت ثابت ہوچکی ہے کہ نوازشریف اور ان کی صاحبزادی کو کیسے ناحق سزا دلائی گئی،نیب مریم نواز شریف کی دائر پٹیشن پر جواب دے ،مریم نواز شریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست چئیرمن نیب کی مدتِ ملازمت میں توسیع کا نتیجہ ہے،جو جس طرح کا بیان دے گا اور جیسی حرکت کرے گا، اسے ویسا ہی جواب ملے گا،تماشے کو اب بند ہونا چاہئے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات