ٹرانس جینڈر کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لئے پالیسی تشکیل دی جائے،وائس چانسلرزکریا یونیورسٹی

بدھ 13 اکتوبر 2021 15:26

ٹرانس جینڈر کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لئے پالیسی تشکیل دی جائے،وائس ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2021ء) ہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہا ہے این سی او سی کی ہدایات کے مطابق طلبہ کی ایس او پیز کے تحت سوفیصد حاضری کو یقینی بنا ئی جائے، اساتذہ ، نان ٹیچنگ سٹاف اور کینٹینوں پر کام کرنے والے عملہ کی فوری ویکسین کرائی جائے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے یونیورسٹی میں ہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر پرو وائس چانسلر ڈاکٹر علیم خان، رجسٹرار صہیب راشد خان بھی موجودتھے۔وائس چانسلر نے مزید کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق ٹرانس جینڈر کے لئے تعلیم کے دروازے کھولنے کے لئے پالیسی تشکیل دی جائے اور سربراہان شعبہ جات اس ضمن میں اہم تجاویز دیں ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں یونیورسٹی میں زیر تعلیم معذور طلبہ کو زیا دہ سے زیادہ سہولیات دینے کے لئے غورو غوض کیا گیا اور شعبہ جات کے سربراہان کو اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے انڈر گریجو ایٹ آفسز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ طلبہ کو زیادہ سے زیادہ سہولیا ت فراہم کی جائیں اور ان کی کونسلنگ کے ساتھ کھیل کی سرگر میوں میں انہیں شرکت کے زیادہ مواقع فراہم کیئے جائیں ۔ اس حوالے سے پرو وائس چانسلر کی زیر نگرانی ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔ اجلاس میں حکومت کی ہدایات کے مطابق یونیورسٹی کے تین اہم مقامات پر پاکستان کا نقشہ آویزاں کرنے کی منظوری بھی دی گئی تاکہ نوجوان نسل کو پاکستان کے محل وقوع سے آگاہی ہو سکے۔