اسرائیلی وزیر دفاع نے نیتن یاہو کی آئیفون کے استعمال سے ناواقفیت کا مذاق بنا دیا

یاہو کی جدید ٹکنالوجی کے ساتھ درست تعامل سے ناواقفیت کے حوالے سے گینیٹز کی رائے ظاہر کرنے کے لیے کافی ہے،رپورٹ

بدھ 13 اکتوبر 2021 16:24

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2021ء) اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز کی ایک وڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ سابق وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے آئیفون استعمال کرنے کے طریقہ کار بالخصوص فون کی اسکرین پر انگلیاں اوپر نیچے کرنے کا مذاق اڑا رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق وڈیو کا دورانیہ بہت مختصر قریبا صرف 7 سیکنڈ ہے۔ تاہم یہ نیتن یاہو کی جدید ٹکنالوجی کے ساتھ درست تعامل سے ناواقفیت کے حوالے سے گینیٹز کی رائے ظاہر کرنے کے لیے کافی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ نیتن یاہو اسرائیل میں بے بی کے نام سے معروف ہیں۔گینٹز نے ایک وڈیو میں نیتن یاہو کو پارلیمنٹ کے اندر بیٹھا دیکھا تھا جہاں سابق وزیر اعظم اپنے آئیفون کی اسکرین پر اندھا دھند انگلیاں چلا رہے تھے گویا کہ انہیں معلوم نہیں کہ کسی ایپلی کیشن پر کس طرح ٹھہرنا ہے۔ اس پر گینٹز نے ٹک ٹاک پر ایک وڈیو بنا کر جاری کی۔ وڈیو میں وزیر دفاع نے نیتن یاہو کو سرگوشی کے ساتھ عبرانی زبان میں مخاطب کرتے ہوئے استہزائیہ انداز میں کہا کہ بے بی، ایسے نہیں بلکہ ایسے کرتے ہیں،یعنی کہ اسکرین پر اندھا دھند انگلیاں نہیں چلاتے بلکہ نرمی کے ساتھ استعمال کرتے ہیں۔