
نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کا معاملہ، وزیراعظم کو تجویز کردہ تینوں فوجی افسران کے نام سامنے آگئے
لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم ، لیفٹیننٹ جنرل سرفراز، لیفٹیننٹ جنرل ثاقب ملک کا نام سمری میں شامل، عمران خان کل سمری پر دستخط کریں گے
محمد علی
بدھ 13 اکتوبر 2021
21:13

(جاری ہے)
وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان نئے DG ISI کی تقرری پر مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور نئ تقرری کا پراسس شروع ہو چکا ہے، ایک بار پھر سول اور فوجی قیادت نے یہ ثابت کیا ہے کہ ملک کے استحکام، سالمیت اور ترقی کیلئے تمام ادارے متحد اور یکساں ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 13, 2021
جبکہ قبل ازیں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی تعیناتی کے لیے قانون میں منظوری وزیراعظم دیتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کے لیے قانون میں منظوری حکومت سے منسوب نہیں ہے جہاں وزیراعظم کی منظوری چاہئیے وہاں وزیراعظم کا اختیار ہوتا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ آئی ایس آئی کا دنیا میں بہترین مقام ہے آئی ایس آئی انٹیلی جنس ورلڈمیں ٹاپ پرہے دنیا تعریف کرتی ہے وزارت دفاع سے سمری سے متعلق معلوم کرکے آگاہ کردوں گا ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے لیے قانونی طریقہ استعمال کیا جائے گا اور تعیناتی سے متعلق ایک دو دن معاملہ حل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سول ملٹری تعلقات بہترین ہیں کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ہے، اس وقت جو ایشوز آرہے ہیں وہ ایک دو دن میں حل ہوجائیں گے ۔ واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے پر لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کے نام کا اعلان کیا گیا تھا لیکن ان کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری نہیں ہوا ۔ چھ اکتوبر کو پاک فوج میں معمول کے تقرر و تبادلے ہوئے جس کے تحت ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو تبدیل کر دیا گیا تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کر دیا گیا ہے۔ جبکہ لیفٹننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیا ہے۔ تاہم اب امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے نام کا جلد اعلان کر دیا جائے گا۔

مزید اہم خبریں
-
یو این ویمن کے 15 سال: صنفی مساوات میں پیش رفت لیکن منزل ابھی دور
-
سیویل کانفرنس عہد نامہ ترقیاتی مالیات کی طرف اہم قدم، نوید حنیف
-
یو این چیف کی یوکرین پر تابڑتوڑ روسی حملوں کی مذمت
-
سرد موسم کیلئے مشہور گلگت کا علاقہ ملک کا سب سے گرم ترین علاقہ بن گیا
-
کے پی میں رجیم چینج کی کہانی کی طرح ابراہم اکارڈ کی اسٹوری بھی میڈیا پر بنائی گئی
-
خیبرپختونخواہ میں رجیم چینج وفاقی حکومت کا ہدف نہیں، پارٹی میں بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
ملک کا سب سے بڑا ڈیم پانی سے مکمل طور پر بھر گیا
-
پی ٹی آئی میں اگر کوئی عمران خان کو مائنس کرے گا تو وہ خود مائنس ہوجائےگا
-
احتجاجی تحریک کا مقصد عمران خان کی رہائی اور آئین قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہے
-
خیبرپختونخواہ میں تحریک عدم اعتماد کا کوئی پلان نہیں لیکن یہ کوشش ہوسکتی ہے
-
شہباز شریف حکومت نے ایک سال میں ملکی قرضوں میں 8 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا
-
27 آئینی ترمیم اور الیکشن 2030 تک لے جانے کی خبریں کائٹ فلائنگ ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.