ملک پر ناااہل حکمران مسلط ہیں،قوم کوانکے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے،مولانا فضل الرحمان

ملک کے وفاداری کا معیار کسی اورنے نہیں ہم نے بتانا ہے ،اوراپنے ملک کا دفاع کرنا ہے،سربراہ جمعیت علماء اسلام

بدھ 13 اکتوبر 2021 22:31

ملک پر ناااہل حکمران مسلط ہیں،قوم کوانکے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے،مولانا ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2021ء) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک پر ناااہل حکمران مسلط ہیں،قوم کوانکے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے،ملک کے وفاداری کا معیار کسی اورنے نہیں ہم نے بتانا ہے ،اوراپنے ملک کا دفاع کرنا ہے۔پشاورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھا کہ ملک کے بڑے اثاثوں کو گروی رکھے جا رہے ہیں، تین سالوں میں اتنے قرضے لیے جو گذشتہ 70 سال میں کسی نے نہیں لئے تھے، ملک پر نااہل لوکوں کومسلط کیاگیا ہے ،ہم ملک کوان نااہلوں کے رحم کرم پر نہیں چھوڑسکتے، پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا، اوراب پاکستان کو مغربی تہذیب کی اماجگاہ بنایا جا رہا ہے، ہم نے خود کو طاقت بنانا ہے۔

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر قدیر خان ہماری تاریخ کا روشن باب ہیں، یہ وہ شخصیت ہیں جو اپنا مشن مکمل اور پاکستان اور پاکستانی قوم کو بہت کچھ دے کر گئے ہیں۔

(جاری ہے)

لمحہ بہ لمحہ صورت حال تبدیل ہورہی ہے، ہمیں فکر اس بات کی ہے کہ پاکستان کو کوئی نقصان نہ پہنچے، فوج واحد منظم ادارہ ہے جو پاکستان کی امید ہے، جتنا نقصان اس ادارے کوموجودہ حکومت نے پہنچایا اتنا دشمن نے بھی نہیں پہنچایا، موجودہ حکم رانوں نے ملک کی معاشی صورت حال کو بھی تہس نہس کردیا۔