طیاروں کیساتھ پرندے ٹکرانے کے واقعات میں تشویش ناک اضافہ، قومی ایئرلائن کو بھاری نقصان
جنوری تا ستمبر 2021 تک 9 ماہ میں طیاروں کے ساتھ پرندے ٹکرانے کے 60 واقعات رپورٹ ہوئے، پی آئی اے کو لاکھوں ڈالرز کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا
بدھ 13 اکتوبر 2021 23:32
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق پرندوں کے ٹکرانے کی وجہ سے قومی ایئرلائن کو لاکھوں ڈالر نقصان کا سامنا کرنا پڑا جبکہ سب سے زیادہ واقعات لاہور ایئرپورٹ پر رپورٹ ہوئے ہیں۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ لاہور پر اس عرصے کے دوران پرندے ٹکرانے کے 21 واقعات رپورٹ ہوئے۔اسلام آباد میں13، کراچی میں8، ملتان میں ایک واقعہ رپورٹ ہوا جبکہ سکھر میں4، کوئٹہ میں ایک، پشاور 6 اور گلگت میں 3 واقعات رپورٹ ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پرندے ٹکرانے سے پی آئی اے کے بوئنگ 777، ایئر بس 320 اور اے ٹی آر طیارے متاثر ہوئے۔رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے 2 واقعات سعودی عرب کے شہر ریاض ، ایک واقعہ شارجہ میں پیش آیا۔رپورٹ کے مطابق پرندے ٹکرانے کے باعث نہ صرف قومی ایئرلائن کو اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑتے ہیں ، پروازوں کا شیڈول بھی متاثرہوتا ہے۔ متعلقہ حکام کی جانب سے اقدامات کیے جانے کے بعد باوجود طیاروں کیساتھ پرندے ٹکرانے کے واقعات میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔مزید اہم خبریں
-
غزہ فلوٹیلا: انسانی امدادی سامان کی ترسیل جرم نہیں، انسانی حقوق دفتر
-
پاکستان: لاہور کو اطفال دوست شہر بنانے کا منصوبہ
-
کروز شپ: ہنٹا وائرس سے ایک اور مسافر بیمار
-
پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت یا دشمنانہ عزائم کا جواب پہلے سے زیادہ طاقت، درستگی اور عزم کے ساتھ دیا جائے گا
-
ملک پر 79برس سے اشرافیہ کا راج ہے، مقتدرہ کی سرپرستی میں پروان چڑھنے والی پارٹیاں ملک چلانے میں ناکام ہوگئیں
-
پاکستان میں دوران پرواز انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی اجازت کا فیصلہ
-
دنیا میں بڑھتے سائبر حملوں سے آن لائن ٹیکنالوجی کی کمزوریاں آشکار
-
ہنٹا وائرس کا انسانوں سے پھیلاؤ خارج از امکان نہیں، ڈبلیو ایچ او
-
جانیے بیماریوں کے خلاف برسر پیکار پرعزم پاکستانی خواتین ویکسینیٹر بارے
-
مالی خانہ جنگی میں بگڑتی انسانی صورتحال پر اقوام متحدہ کو تشویش
-
ڈیجیٹل نظام میں ممکنہ خلل سے نمٹنے کی پیشگی تیاری ضروری، یو این
-
لبنان میں جنگ بندی کے باوجود خوف کے طویل سائے برقرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.