
یو ای ٹی ،ایس آئی ایم بی آر آئی اور ایس سی ایس ایل کے مابین مشترکہ تحقیق کے حوالے سے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط
جمعرات 14 اکتوبر 2021 15:43

(جاری ہے)
ایس سی ایس ایل خام مال جیسے فلائی ایش، جپسم سیمنٹ وغیرہ تک رسائی بھی فراہم کرے گا تاکہ کمرشل سظح پر جدید پراڈکٹس بنانے میں مدد مل سکے۔
وائس چانسلر یو ای ٹی پشاور پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور خیبر پختونخوا کی سب سے پرانی اور بڑی یونیورسٹی ہے جو کہ سول انجینئرنگ کے شعبوں میں نمایاں کام کر رہی ہے جو تعمیر ات میں ماحول دوست مصنوعات کی ترقی کا باعث بنتی ہے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ یو ای ٹی پشاور کا آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن(او آر آئی سی)انڈسٹری کیساتھ روابط قائم کرنے کیلئے سرگرم عمل ہے تاکہ اکیڈیمیا اور صنعت کے مابین مظبوط روابط استوار ہو۔چیف آپریشن آفیسر ایس سی ایس ایل سید سلمان نے کہا کہ ایس سی ایس ایل تعمیراتی صنعت میں کارپوریٹ کلچر لانے پر یقین رکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج ہم یو ای ٹی پشاور کے ساتھ اس ایم او یو پر دستخط کررہے ہیں جس کا مقصد اکیڈیمیا اور پریکٹیشنرز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرے گی تاکہ تعمیراتی صنعت میںمسائل کے حل کیلئے تحقیق پر مبنی حل تلاش کیا جاسکے اور ماحول دوست میٹریل کی پیدوار ممکن ہو۔ انہوں نے کہا کہ ایس سی ایس ایل فلائی ایش اینٹیں متعارف کرائی ہیں جو نہ صرف ماحول دوست ہیں بلکہ کم قیمت کے ساتھ اسکی معیار بے مثال ہے۔ اس سے قبل پروفیسر ڈاکٹر خان شہزادہ ، شعبہ سول انجینئرنگ نے ''پاکستان میں پائیدار تعمیر کی ترقی'' پر ایک تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح یو ای ٹی پشاور سٹیٹ آف دی آرٹ ریسرچ کے ذریعے پائیدار تعمیر کیلئے مدد کررہی ہے۔ ڈائریکٹراو آر آئی سی ڈاکٹر نصرو من اللہ نے کہا کہ انجینئرنگ یونیورسٹی او آر آئی سی آفس انڈسٹری اوراکیڈیمیا کے مابین روابط کو قائم رکھنے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گااور مقامی انڈسٹری کو خصوصی ترجیح دی جائے گی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر حمید اللہ سیکرٹری(بی او اے ایس اے آر)ڈاکٹر طارق محمود خلیل، منیجر او آر آئی سی، ڈاکٹر شمائلہ فاروق، ڈائریکٹر میڈیا سمیت انجینئرنگ یونیورسٹی اورسمبری کنسٹرکشن سلوشنز کے دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔مزید تعلیم کی خبریں
-
یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد
-
ایچ ای سی نے 11 اور 12 اکتوبر کو ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیئے
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان15اکتوبر کو کیا جائے گا
-
نرسری تا 12ویں جماعت کے نصاب میں غلطیاں، ری ویو کمیٹیوں کو 5،5 لاکھ دینے پرغور
-
میٹرک اور انٹر میں نئی گریڈنگ پالیسی سے جی پی اے خارج، 2026 سے اطلاق کا نوٹیفکیشن جاری
-
نیوٹیک نے ٹیکنکل اداروں کو عالمی میعار کے مطابق تیارکرنے کےحوالے سے اہم سفارشات وفاقی حکومت کو ارسال کردیں
-
پنجاب ایم ڈی کیٹ کا امتحان 26 اکتوبر کو ہو گا، تما م تر تیاریا ں مکمل کر لی گئیں
-
ایبٹ آباد،میٹرک امتحانات کے دوران نظم و ضبط قائم رکھنے کے لئے دفعہ 144 نافذ
-
میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحان میں پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تعلیم و تحقیق کے فروغ، جدید تدریسی ماڈلز کے نفاذ اور ڈیجیٹل لرننگ کے نئے مواقع فراہم کرنے کیلئے دو اہم اداروں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط
-
کامسیٹس میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ملٹی میڈیا اسٹوڈیو کا افتتاح
-
بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں 23 نئے تعلیمی پروگرامز شروع کیے گئے ، یونیورسٹی کو درپیش 670 ملین روپے کے خسارے پر قابو پایا گیا ، وائس چانسلر بہاؤالدین زکریا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.