اردو یونیورسٹی میں ڈپٹی چئیر سینیٹ کی جانب سے وائس چانسلر آفس پر قبضے کے خلاف اردو یونیورسٹی بچاؤ کمیٹی کی جانب سے احتجاجی تحریک کا آغاز

جمعرات 14 اکتوبر 2021 22:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2021ء) اردو یونیورسٹی میں ڈپٹی چئیر سینیٹ کی جانب سے وائس چانسلر آفس پر قبضے کے خلاف اردو یونیورسٹی بچاؤ کمیٹی کی جانب سے احتجاجی تحریک کا آغاز کردیا گیا۔ اردو یونیورسٹی بچاؤ کمیٹی میں انجمن اساتذہ عبدالحق کیمپس، انجمن اساتذہ گلشن اقبال کیمپس، آفیسرز ویلفئیر ایسوسی ایشن، تحفظ حقوق ملازمین فورم اور انجمن غیر تدریسی ملازمین عبدالحق کیمپس شامل ہیں۔

عبدالحق میں تقسیم ہونے والے پیمفلٹ میں یونیورسٹی میں آئینی و انتظامی بحران کے خاتمے، خودساختہ غیر قانونی نگران کی جانب سے وائس چانسلر دفتر پر قبضے اور اساتذہ اور عمال کی تمام ادائیگیاں فوری طور پر کرنے کے مطالبات شامل کئے گئے ہیں۔ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر اصغر دشتی نے اس موقع پر جاری ہونے والے بیان میں صدر پاکستان اور یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر عارف علوی سے مطالبہ کیا ہے کہ یونیورسٹی سینیٹ کا اجلاس فوری طور پر طلب کیا جائے اور یونیورسٹی میں کسی سینیئر پروفیسر کو قائم مقام وائس چانسلر کا تقرر کیا جائے۔

(جاری ہے)

اردو یونیورسٹی میں شدید ترین انتظامی بحران پایا جاتا ہے۔ تعلیمی تجربہ اور اہلیت نہ رکھنے والے ڈپٹی چئیر سینیٹ وائس چانسلر کے اختیارات استعمال کررہے ہیں اور تمام انتظامی عہدوں پر قائم مقام افسران تعینات ہیں