
سندھ کے بچے غذائی قلت، کمزوری اور پست قامت میں سرِفہرست
پاکستان بھر کے تمام صوبوں کے مقابلے میں سندھ میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں میں بونا پن، جسمانی کمزوری اور ناکافی بڑھوتری کی شرح سب سے زائد ہے، تحقیق
ہفتہ 16 اکتوبر 2021 12:29

(جاری ہے)
لیکن 2095 بچے ایسے ملے جن کی پیدائش کے وقت وزن اور جسامت کم تھی اور یہ رحجان پانچ برس کی عمر تک برقرار رہا۔
تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ دورانِ حمل خود ماں کی غذا اس میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور پانچ سال سے کم عمر جن بچوں کا اوسط قد، وزن اور جسامت معمول سے کم تھی وہ بچے عین اسی کیفیت کے ساتھ پیدا ہوئے تھے۔ ثابت ہوا کہ پیدائش کے وقت کم وزنی بچے ہی ویسٹنگ اور اسٹنٹنگ کے زیادہ شکار ہوتے ہیں۔تحقیق کے مطابق صوبہ سندھ میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں میں درمیانے درجے کی ویسٹنگ کی شرح 21 فیصد اور شدید درجے کی جسمانی کمزوری یا سوکھے پن کی شرح 6 فیصد ہے۔ جبکہ 10 فیصد بچے ایسے ہیں جو بدقسمتی سے ویسٹنگ اور اسٹنٹنگ دونوں سے ہی متاثر ہیں۔تاہم مقالہ نگاروں نے اعتراف کیا ہے کہ اس میں سے بہت سا ڈیٹا پرانا ہے جو 2014 کے سروے سے حاصل کیا گیا ہے جبکہ ماں کے وزن، قد اور جسامت کی دیگر تفصیلات بھی نہیں مل سکی ہیں۔ تاہم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بھر میں بچوں میں بونا پن اور کمزوری کے عوامل میں کئی فیصد کی کمی دیکھی گئی ہے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ پانچ سال سے کم عمر کیبچوں میں چھوٹے قد اور وزن میں کمی کو دور کرنے لیے حکومتِ سندھ کو عالمی بینک کی جانب سے حال ہی میں مالی امداد بھی دی گئی ہے۔ماہرین نے زور دے کر کہا ہے کہ بالخصوص سندھ حکومت اس ضمن میں بچے کے پہلے 1000 دن کا خصوصی پروگرام بنائیں اور ان میں مدتِ حمل کے نو ماہ بھی شامل کرے تاکہ ماں اور بچے کی صحت، بڑھوتری اور بقا کو لازمی بنایا جاسکے۔یہ تحقیق نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں شعبہ معاشیات کے اسکالر، فیصل عباس، ہیلتھ سروسز اکادمی کے رمیش کمار، جامعہ چترال کے طاہر محمود اور بنکاک میں کالج آف پبلک ہیلتھ سے وابستہ رتنا سمرونگتونگ نے کی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکنو نے پاکستان میں دلکش ڈیزائن کا حامل Spark 40 سمارٹ فون متعارف کردیا
-
صدر مملکت آصف علی زرداری کا شنگھائی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے پہلے نیشنل کانگریس میموریل کا دورہ
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے
-
پاکستان میں ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کا باضابطہ آغاز، حکومت کی والدین سے تعاون کی اپیل
-
ارب لوگوں کی نظریں اسلامی سربراہی اجلاس پر ہیں، اسحاق ڈار
-
صدر آصف علی زرداری سے چائنا افریقہ چیمبر آف کامرس کے نائب صدر کی ملاقات
-
خیبرپختونخواہ میں عوام بے سہارا، حکومت غائب ہے‘عظمیٰ بخاری
-
بھارتی، پاکستانی کرکٹ کھلاڑیوں کے مصافحہ نہ کرنے کا تنازعہ
-
امریکہ: سفری پابندیوں سے بین الاقوامی طلبہ کی دم توڑتی امیدیں
-
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف کام کی جگہ پر ہراساں کرنے کی شکایت دائر
-
اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا
-
غزہ کے مسلمانوں کےلئے100 ٹن امدادی سامان روانہ، یہ امداداہل پاکستان کا فلسطینیوں کےلئے پیغام محبت ہے،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.