Live Updates

عمران خان حکومت آئی ایم ایف کیلئے معیشت کو بدحال کر رہی ہے،نیئر بخاری

پٹرولیم مصنوعات نرخوں میں مزید اضافہ حکمرانوں کا عوام پر خود کش حملہ ہے،حکمران مت بھولیں انہیں عوام دشمنی بدترین مہنگائی سے مہنگی پڑیگی ، بیان

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 13:49

عمران خان حکومت آئی ایم ایف کیلئے معیشت کو بدحال کر رہی ہے،نیئر بخاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت آئی ایم ایف کیلئے معیشت کو بدحال کر رہی ہے، پٹرولیم مصنوعات نرخوں میں مزید اضافہ حکمرانوں کا عوام پر خود کش حملہ ہے،حکمران مت بھولیں انہیں عوام دشمنی بدترین مہنگائی سے مہنگی پڑیگی ۔ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا کہ عمران خان حکومت آئی ایم ایف کیلئے معیشت کو بدحال کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ آئی ایم ایف ہیڈ کوارٹر سے کڑی شرائط کے حکمانے جاری کروا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معیشت سرکاری خرچ پر پلنے والوں کی اچھی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات نرخوں میں مزید اضافہ حکمرانوں کا عوام پر خود کش حملہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمران مت بھولیں انہیں عوام دشمنی بدترین مہنگائی سے مہنگی پڑیگی ۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات اور یوٹیلٹی سٹورز اشیاء کی قیمتوں میں اصافہ واپس لیا جائے ،حکمران یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کرکے لوگوں سے زندہ رینے کا حق چھیننا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بے رحم حکمران مہنگائی کی چکی میں پسے غریبوں پر بجلی گیس پٹرول بم گرا رہے ہیں، اشرافیہ کی سہولت کاری کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دی گئی ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات