پیٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافے کو مسترد کرتے ہیں،شیری رحمن

ْتباہی سرکار نے 3 سال میں پیٹرول کی قیمتوں میں 42 روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے،نائب صدر پیپلز پارٹی

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 13:49

پیٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافے کو مسترد کرتے ہیں،شیری رحمن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافے کو مسترد کرتے ہیں،پیٹرول کی قیمتوں میں 10.49 روپے اور ڈیزل میں 12.44 روپے کا تاریخی اضافہ قابل تشویش ہے۔ایک بیان میں سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ تباہی سرکار نے 3 سال میں پیٹرول کی قیمتوں میں 42 روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کیا حکومت کو اندازہ بھی ہے کہ اس کے عوام پر کیا اثرات پڑیں گی ۔انہوں نے کہا کہ اوگرا نے حکومت کو پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی۔انہوں نے کہا کہ کیا 10.49 روپے بڑھانے کی سفارش آئی ایم ایف سے آئی تھی ۔ماضی میں کہتے تھے قیمتوں میں اضافہ ہو تو سمجھو حکمران چور ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب تاریخی اضافے کا بھی دفاع کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایم ایف کے منی بجٹ کو مسترد کرتے ہیں۔