صاف پانی کمپنی کرپشن ریفرنس ،ملزمان نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواستیں دائر کر دیں

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 14:14

صاف پانی کمپنی کرپشن ریفرنس ،ملزمان نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) احتساب عدالت میں صاف پانی کمپنی کرپشن ریفرنس کی سماعت کے دوران ملزمان نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواستیں دائر کر دیں۔عدالت نے کیس کی سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

ملزمان کی جانب سے ریفرنس میں بری کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد الزامات کرپشن کے زمرے میں نہیں آتے، نیب کی جانب سے دائر کردہ ریفرنس پر اب سزا نہیں ہو سکتی، استدعا ہے عدالت صاف پانی کرپشن ریفرنس سے بری کرنے کا حکم دے۔