پاکستان رینجرزسندھ اور پو لیس کی مشترکی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 14:19

پاکستان رینجرزسندھ اور پو لیس کی مشترکی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) پاکستان رینجرزسندھ اور پو لیس نے کراچی کے علا قے ایوب گوٹھ گڈاپ ٹائون میں انٹیلی جنس معلو مات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 انتہائی مطلوب ملزمان عطاء اللہ عرف خان اور سمیر کو گرفتار کر لیاہے۔ترجمان رینجرزکے مطابق مورخہ 11 اگست 2021 کو ملزمان نے تھانہ سعید آباد کے علاقے میں پیراڈائیز پٹرول پمپ پر ڈکیتی کی واردات کی۔

(جاری ہے)

اس واردات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ملزمان کو باآسانی پہچانا جا سکتا ہے۔ملزمان کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کومزیدقانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ترجمان رینجرز نے عوام سے اپیل کی کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پرقریبی رینجر ز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔