پلیٹ فارم ٹورزم کا شہباز گل کیخلاف ہتک عزت دعویٰ کیس، کمپنی افسران کی عدالت میں حاضری

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 16:40

پلیٹ فارم ٹورزم کا شہباز گل کیخلاف ہتک عزت دعویٰ کیس، کمپنی افسران ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) سیشن کورٹ سابقہ میٹرو بس آپریٹرکمپنی پلیٹ فارم ٹورزم کی جانب سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کے خلاف دائر ہتک عزت دعویٰ کیس کی سماعت ہوئی۔ کمپنی کی جانب سے ترک سی ای اوز ، لیگل ایڈوائزرزاور سنئیر انتظامیہ کمرہ عدالت میں حاضر ہوئے۔شہباز گل کی جانب سے وکلاء عدالت میں پیش نہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

دوران سماعت پلیٹ فارم ٹورزم کے ترک سی ای او نے کہا کہ ڈاکٹر شہباز گل نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کمپنی کے خلاف بیان بازی کی۔ انہوں نے ذاتی حیثیت میں پلیٹ فارم کمپنی پر بے بنیاد الزامات لگائے جس کے باعث کمپنی کی کاروباری ساکھ متاثر ہوئی جبکہ مالی نقصان بھی ہوا۔ شہباز گل کی جانب سے بغیر ثبوتوں کے بیان بازی اور بے بنیاد الزامات نے سرمایہ کاروں کیلئے ایک منفی ماحول پیدا کر دیا ہے جو کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی کا سبب بن سکتا ہے۔ان کا عمل سیاسی انتقام کے مترادف ہے۔