پاکستانی نوجوان دانیال محسود نے بھارت کے امان چھتریا کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

12 سالہ دانیال نے ایک منٹ میں 43 نوہینڈیڈ کیپ اپس کرکے ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا جو دنیا کا دوسرا گینز ورلڈ ریکارڈ ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 17 اکتوبر 2021 15:13

پاکستانی نوجوان دانیال محسود نے بھارت کے امان چھتریا کا ورلڈ ریکارڈ ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 اکتوبر2021ء ) پاکستانی نوجوان دانیال محسود نے بھارت کے امان چھتریا کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا، دانیال کا یہ دوسرا گینز ورلڈ ریکارڈ ہے۔ پاکستانی ایتھلیٹ دانیال محسود نے ایک اور بڑا اعزاز پاکستان کے نام کردیا، بھارتی شہری امان چھتریا کے ایک منٹ میں 37 نو ہینڈیڈ کیپ اپس کرنے کا عالمی ریکارڈ تھا جو دانیال محسود نے توڑ دیا۔

(جاری ہے)

12 سالہ دانیال نے ایک منٹ میں 43 نوہینڈیڈ کیپ اپس کرکے ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا، جو دنیا کا دوسرا گینز ورلڈ ریکارڈ ہے۔
رپورٹ کے مطابق دانیال 43 مرتبہ گینز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر عرفان محسود کے شاگرد ہیں اور اب تک مجموعی طور پر عرفان محسود کلب کے 51 گینز ورلڈ ریکارڈ ہوچکے ہیں۔