Live Updates

سی پیک دوسرے مرحلے میں داخل ہونے سے پاکستان میں مزید چینی زرعی ٹیکنالوجیز آئیں گی، ترجمان چینی وزارت خارجہ

پیر 18 اکتوبر 2021 17:22

سی پیک دوسرے مرحلے میں داخل  ہونے سے  پاکستان میں مزید چینی زرعی ٹیکنالوجیز ..
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2021ء) چین  کی  وزارت خارجہ کے ترجمان زہائو لیجیان نے کہا ہے کہ جیسا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) دوسرے مرحلے میں داخل  ہو گیا ہے پاکستان میں مزید چینی زرعی ٹیکنالوجیز آئیں گی۔  انہوں نے پیر کو روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی بریفنگ کے دوران پاکستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’اے پی پی ‘‘کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چاول ، مکئی ، سویابین ، گنے اور دیگر فصلوں کی کاشت میں چین  اور پاکستان  تعاون  سے  نتیجہ خیز نتائج برآمد ہوئے  ہیں اور ہمارے دوطرفہ تعلقات کے فروغ دونوں ممالک کے  عوام کے درمیان دوستی اور روابط  کو گہرا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں پاکستان سٹیزن پورٹل کے تحت کسانوں کے لیے  کسان پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دورن کہا کہ چین کی طرح  پاکستان کے کسانوں کو   پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے نئی ٹیکنالوجی  سے استفادہ کرنا ہو گا ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ سی پیک  میں  زراعت کے شعبے کو بھی شامل کیا گیا ہےجس سے زراعت کے شعبے کو فروغ حاصل ہو گا  اور اس حوالے سے  ایک تربیتی پروگرام بھی  ہے۔

زراعت سی پیک کے دوسرے مرحلے کا حصہ ہے۔ جس پر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جیسا کہ سی پیک دوسرے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے  پاکستان میں مزید چینی زرعی ٹیکنالوجیز آئیں گی جس کا مطلب یہ ہے کہ  ہمارے زرعی تعاون میں بہت زیادہ امکانات ہیں۔انہوں نے  چین اور پاکستان کو ہر قسم کے حالات میں سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرز قرار دیتے ہوئے کہا کہ زرعی تعاون سی پیک  کا  لازمی حصہ ہے جو بیلٹ  اینڈ روڈ منصوبے ایک اہم پائلٹ پراجیکٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ہم امن اور تعاون ،باہمی  مفاد اور باہمی سیکھنے کے عمل ، شمولیت، بلا رکاوٹ رسائی   جاری رکھیں گے اور چین پاکستان کے ساتھ قریبی روابط رکھے  گا تاکہ سماجی معاشی ترقی کو فروغ دیا جاسکے ،لوگوں کی فلاح و بہبود کو بہتر بنایا جاسکے تاکہ نئے دور میں مشترکہ مستقبل کےمفاد کے ساتھ مضبوط چین پاکستان کمیونٹی کی تشکیل دی جا سکے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات