
بہترین کیمرہ اور بہترین ڈیزائن، ویوو X70 Pro پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا
ZEISS کے اشتراک سے پروفیشنل موبائل فوٹوگرافی میں جدت کے نئے دور کا آغاز
پیر 18 اکتوبر 2021 18:15

(جاری ہے)

ZEISS کے اشترک سے موبائل امیجنگ کی دنیا میں نئی جدت

ویوو X70 Pro میں رات اور دن میں حیران کن فوٹوگرافی و ویڈیوگرافی کے لیے بہترین فیچرز موجود ہیں۔ کیمرہ کی خصوصیات پر بات کی جائے تو اس میں 32 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ اور 50MP+12MP+12MP+8MP پر مشتمل ریئرکوارڈ کیمرہ سیٹ اپ موجود ہے جو صارفین کے لیے فوٹوگرافی کے تجربہ کو حقیقت کے قریب تر لے جا ئے گا۔
بائیوٹار پوٹریٹ سٹائل کے مثالی swirly bokeh کے ساتھ ویوو نے ZEISS کے اشتراک سے اس سمارٹ فون کو نہ صرف پرلطف کلاسک فیچرز سے آراستہ کیا ہے بلکہ اس فون میں بیک وقت Biotar, Distagon, Planarاور Sonnar جیسے ZEISS کے چار لینزز کو بھی یکجا کر دیا ہے۔

• "Distagon" عمودی ساخت کے ساتھ انٹرئیر فوٹوگرافی کے لیے موزوں ترین آرکیٹیکچر اور متحرک منظرکشی کی سہولیات فراہم کرتا ہے اور یوں فلم سازی میں ہولی وڈ کے مماثل جمالیاتی حسن پیدا کرتا ہے ۔
• "Planar"پوٹریٹ فوٹوگرافی کے ذریعے حقیقت کے بہترین اظہار اور عکس بندی کواپنے سچے خد و حال کے ساتھ اجاگر کرنے کے لیے اس اڈاپٹیشن میں کلاسک bokehایفیکٹ کو متعارف کر وایا گیا ہے۔
• "Sonnar" موڈ اپنے " creamy bokeh" کی وجہ سے جانا جاتا ہے جو کہ یادگار لمحات کوگہرائی اور شفافیت کے ساتھ پوٹریٹ کی صورت میں محفوظ کرنے کے لیے بے حد موزوں ہے۔
ویوو X70 Pro نے ZEISS T* کوٹنگ کے حصول کے لیے باقاعدہ سرٹیفیکیشن حاصل کی ہے۔ مجموعی طور پر اس کی مدد سے روشنی کے انعکاس کو کم کر کے لائٹ ٹرانسمیشن کو بہتر بنایا جاتا ہے تاکہ گوسٹنگ، سٹرے لائٹ اور تصویر کو خراب کرنے والی دیگر وجوہات کو کم کرتے ہوۓ بہترین معیار کی امیجنگ کو یقینی بنایا جا سکے۔ ویوو X70 Pro کے رئیر کیمرہ کی ارے پرZEISS T* کوٹنگ اور ZEISS کا سٹیمپ کیا گیا لوگو واضح انداز میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ZEISS Vario-Tessar کا ٹریڈمارک اس سمارٹ فون کے فلیش لائٹ پینل پر کندہ کیا گیا ہے۔

پروفیشنل فوٹوگرافی کی جدید ترین سہولیات
ویوو X70 Pro میں ویوو کی شناخت کہلانے والے ویڈیو اور فوٹوگرافی کے جدید فیچرز کے ساتھ نئی ٹیکنالوجیز بھی متعارف کروائی گئی ہیں ۔ لہذا اس سمارٹ فون کے ذریعے صارفین ہائی ڈیفینیشن ملٹی میڈیا کنٹینٹ کی صورت میں اپنی صلاحیتوں کا بخوبی اظہار کر سکتے ہیں وہ بھی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ کیے بغیر۔
ویوو کے X70 Pro ماڈل میں گمبل سٹیبلائزیشن 3.0 ٹیکنالوجی کے ساتھ الٹرا سینسنگ گمبل کیمرہ موجود ہے جس کے ذریعے صارفین حرکت کرتے ہوئے بھی کسی قسم کے جھٹکوں کے بغیر خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز حا صل کر سکتے ہیں۔ نیز ویڈیو کی بہترین سٹیبلٹی کے لیےX70 Pro کو ’’VIS 5-Axis‘‘ الڑا سٹیبل ٹیکنالوجی اور مزید بہتر OIS کے ساتھ EIS سے آراستہ کیا گیا ہے تا کہ X/Yایکسز کی گردشی حرکت کے ساتھ Z۔ ایکسز کو موزوں کیا جا سکے۔
اس سمارٹ فون کو بہترین کارکردگی کی حامل امیجنگ ڈیوائس بنانے کے لیے اسے فوٹو اور ویڈیوگرافی سے متعلق ویوو کے جدید فیچرز کے ملٹی ماڈل سوئٹ سے آراستہ کیا گیا ہے جیسے کہ رئیل ٹائم ایکسٹریم نائٹ ویژن، سپر نائٹ ویڈیو ، پیور نائٹ ویو، پرو سینامیٹک موڈ اور بہت سے جدید فیچرز تاکہ صارفین عکس بندی حقیقی جمالیاتی حسن کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کر سکیں ۔

کارکردگی میں اپنی مثال آپ
امیجنگ کی انقلاب آفریں خوبیوں کے ساتھ ویوو کا یہ بہترین فلیگ شپ سمارٹ فون X70 Pro سی پی یو اور جی پی یو کی بےمثال کارکردگی کے لیے MediaTek Dimensity 1200-vivo chip پر کام کرتا ہے۔ علاوہ ازیں X70 Pro میں 4450mAh کی بیٹری موجود ہے جو 44W فلیش چارج ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرتی ہے تاکہ صارفین اسے تادیر استعمال اور برق رفتاری سے چارج کر سکیں ۔ 120Hz کے پیک ریفریش ریٹ والے 6.56 انچ ڈسپلے اور 240Hz ریسپانس ریٹ کے ساتھ اس سمارٹ فون نے سکرولنگ اورسکرین دیکھنے کے عمل کو اور بھی باسہولت بنا دیا ہے۔
سدا بہار خوبصورتی کا حامل ڈیزائن اور دلکش انٹرفیس
پروفیشنل فوٹوگرافی کے حوالے سے ویوو کے فلیگ شپ سمارٹ فون X70 Pro کو تیار کرتے وقت ہر ممکن کوشش کی گئی ہے کہ اس کا ڈیزائن اور شکل و صورت بےحد خوبصورت نظر آئے ۔ فلورائٹ اے جی ویوو کی جانب سے تیار کیا گیا انقلاب آفریں انڈسٹریل ڈیزائن ہے جسے پرزمیٹک سطح والے کرسٹلائزڈ گلاس کی صورت میں X70 Proمیں لایا گیا ہے جو روشنی میں فلوریسینٹ ایفیکٹ دیتا ہے ۔
X70 Pro کا کوارڈ کیمرہ سیٹ اپ کو ویوو کے نئے ’’ کلائوڈ ویلی ڈیزائن ‘‘ میں آراستہ کیا گیا ہے ۔ اس ڈیزائن میں کیمرہ ارے اور فلیش لا ئٹ کو دو متوازی پینلز کی صورت میں واضح انداز میں الگ الگ کیا گیا ہے۔
X70 Proکوسمک بلیک اور ارورا ڈان کلر ویز جیسے پرکشش رنگوں میں دستیاب ہے۔ کوسمک بلیک کا تصور کائنات کی پرشکوہ وسعت اور فطرتی شان و شوکت سے اخذ کیا گیا ہے جو رات کو دکھائی دینے والے گہرے تاریک آسمان کی علامت ہے اور اس رنگ میں زریں نکتوں کی یہ چمک رات میں چمکتے ستاروں کی نمائندگی کرتی ہے۔ ارورا ڈان ، قطب شمالی کے آسمانوں میں نمودار ہونے والی نارتھرن لائٹس کی آنکھوں کو خیرہ کرنے والی کثیر رنگی اور قدرت کے اس شاہکار کی کرشماتی دلکشی کو ظاہر کرتا ہے ۔
X70 Pro میں Funtouch OS 12 موجود ہے جس سے صارف کے لیے موبائل کا استعمال اور مؤثر، برق رفتار ،محفوظ اور اپنی پسند کے مطابق ہو جاتا ہے ۔ Funtouch OS 12 میں صارفین کے لیے وجیٹس کا نیا سیٹ ہے جس سے وہ اپنی ہوم سکرین کو حسب منشاء ترتیب دے سکتے ہیں۔ نیز اس کے ذریعے ایپلیکیشن کو کھولے بغیر سکرین پر صارف کی جانب سے اس ایپ کے متعلق محفوظ کی گئی معلومات بھی ظاہر ہوسکتی ہیں تا کہ صارفین فون کے استعمال کو اپنی پسند کے مطابق ڈھال سکیں اور درکار چیزوں تک برق رفتاری سے پہنچ سکیں ۔ میوزک کو باسہولت انداز میں چلانے کے لیے اس میں نیا ’’ نینو میوزک پلیئر ‘‘ بھی شامل کیا گیا ہے جس کی مدد صارفین ہوم سکرین پر صرف ایک وجیٹ پر کلک کرنے سے’Spotify‘‘ اور ’’JOOX‘‘ ایپلی کیشنز سے اپنا پسندیدہ میوزک سن سکتے ہیں۔

قیمت اور دستیابی:
ویوو کا نیا X70 Proاس وقت پاکستان بھر میں139,999روپے کی قیمت میں پری آرڈر کے لیے دستیاب ہے۔ فون کو 26 اکتوبر 2021 کو مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ ویوو X70 Pro کے ساتھ ایک سال کی وارنٹی فراہم کی جا رہی ہے ۔صارفین پری آرڈ کے ساتھ وی آئی پی ایکسپیرینس کارڈ اور مفت تحائف بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
کسی خرابی کی صورت میں 15 دن تک مفت تبدیلی اور ایسسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی دی جاتی ہے۔ویووX70 Pro پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے منظور شدہ ہے اور پاکستان کے تمام نیٹورکس پر سروسز فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین سم کارڈ سلاٹ نمبر 1 میں اپنا کارڈ استعمال کرتے ہوئے 12 گیگا بائیٹ مفت ڈیٹا ( 2 جی بی فی ماہ ، چھ ماہ کے لیے )بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
حکومت کا پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ، ڈیزل مہنگا کر دیا
-
سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، اربوں ڈالرز سے تعمیر ہونے والی ایم 5 موٹروے کا بڑا حصہ بہہ گیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا الیکٹرک بس میں خواتین، بزرگوں اورطلباء کیلئے فری سفر کا اعلان
-
ایران میں جوہری معائنہ کاروں کی واپسی مفاہمت کی جیت، رافائل گروسی
-
اسرائیل کے انسانیت کیخلاف جرائم کو روکنے کیلیے عرب ٹاسک فورس تشکیل دی جائے
-
پنجاب میں سیلاب متاثرین کو ریلیف دینا تو دور کی بات اعلان بھی نہیں کیا گیا
-
امریکہ نے پاکستان میں ہمیشہ مارشل لاؤں اور غیرجمہوری قوتوں سپورٹ کیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کے آبائی شہر میانوالی میں الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
-
وفاقی حکومت دہشتگردی کیخلاف غیرذمہ دارانہ بیانات سے گریز اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی خواتین کی ہراسمنٹ کمیٹی کی سربراہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز اچانک عہدے سے فارغ
-
پاکستان کی اسرائیل کی اقوام متحدہ کی رکنیت معطل کرنے کی تجویز کی حمایت
-
پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں سے 2 لاکھ 79 ہزار 132 میٹرک ٹن گندم برآمد کرلی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.