نوشہرہ ،کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ چیکنگ اور کورونا ویکسینیشن کا عمل جاری

پیر 18 اکتوبر 2021 20:03

نوشہرہ ۔18اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2021ء) :نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی احکامات بابت لازمی ویکسینیشن اور ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضاء اوزگن ہدایت پر کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ چیکنگ اور کورونا ویکسینیشن کا عمل جاری،تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کے انتظامی افسران محکمہ صحت کی ٹیموں کے ہمراہ نوشہرہ کلاتھ مارکیٹ, بازاروں, اشیائے خوردونوش کی دوکانوں کا معائنہ کیا،کورونا ویکسینین سرٹیفیکیٹ چیک کیے اور بغیر ویکسینیشن پر 250کے قریب عام افراد کو موقع پر کورونا ویکسین لگائی گئی۔

(جاری ہے)

جبکہ خلاف این سی او سی کے احکامات کی خلاف ورزی پر 10 دوکانداروں کو موقع پر 35000روپے جرمانہ کر دیا گیا جبکہ 5دوکانوں کو سیل کرکے قانونی کاروائی شروع کردی گئی ہے،ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضاء اوزگن نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کرتے ہوئے جلد از جلد کورونا ویکسین لگوائیں تاکہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے گا

متعلقہ عنوان :