معیشت بچانے کے لئے آئی ایم ایف سے قرض لینا ضروری ہو گیا ہے،میاں زاہدحسین
عالمی ادارہ اصلاحات کے نام پر عوام پر کھربوں روپے کا بوجھ لادنا چاہتا ہے،صدر کراچی انڈسٹریل الائنس
پیر 18 اکتوبر 2021 20:55
(جاری ہے)
آئی ایم ایف کے مطالبات من و عن تسلیم نہ کئے جائیں اور اس ادارے سے رعایت لینے کی ہر ممکن کوشش کی جائے ورنہ عوام اور معیشت زندہ درگور ہو جائیں گے۔
آئی ایم ایف کی سخت شرائط سے جہاں حکومت کو ایک ارب ڈالر ملیں گے وہیں معیشت تیزی سے سکڑنا شروع ہو جائے گی جس سے ہزاروں کاروبار بند اور لاکھوں افراد بے روزگار ہو جائیں گے تاہم اس سے روپیہ کچھ مستحکم ہو سکتا ہے۔ آئی ایم ایف کے پروگرام کی بحالی سے پیداوار، برآمدات اور طلب کم ہو جائے گی جبکہ کرنٹ اکائونٹ کا بڑھتا ہوا خسارہ بھی کچھ کم ہو جائے گا جو اس وقت معیشت اور زرمبادلہ کے ذخائر کے لئے بڑا خطرہ بنا ہوا ہے ۔ آئی ایم ایف شرح سود میں اضافہ، بجلی اور گیس کے نرخ بڑھانے، سبسڈیوں کے خاتمے اور ٹیکسوں میں اضافہ کا مطالبہ کر رہا ہے تاکہ محاصل کو 6.3 کھرب روپے تک بڑھایا جا سکے ۔ آئی ایم ایف کے مطالبات سے مہنگائی بڑھے گی جس سے غریب اور مڈل کلاس عوام بری طرح متاثر ہونگے اور اسکا زبردست عوامی درعمل جنم لے گا جس کا اثر آمدہ جنرل الیکشن کے نتائج پر بھی پڑے گا۔ میاں زاہد حسین نے مذہد کہا کہ اگر حکومت مقبول پالیسیوں کے بجائے حقیقت پسندانہ پالیسیاں بناتی تو آج ملک اس دوراہے پر نہ کھڑا ہوتا۔مزید تجارتی خبریں
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.