
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی عید میلادالنبی ؐ کے پرمسرت موقع پر امت مسلمہ کو مبارکباد
پیر 18 اکتوبر 2021 21:02

(جاری ہے)
نبی کریمؐ کی ولادت کی گھڑیاں انسانی زندگی کے روشن ترین لمحات ہیں۔
حضرت محمدؐ کی تعلیمات سے حریت فکر اور مساوات کا دور شروع ہوا۔آپؐ کی آمد سے انسانیت پر علم و عرفان اور آگاہی کے در کھل گئے۔نبی کریمؐ نے اخلاقیات کی برائیوں سے مبرا فقیدالمثال معاشرہ قائم کیا۔عالم اسلام کو درپیش مسائل کا حل سیرت النبیؐ میں پنہاں ہے۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ سیرت النبیؐ کو پورے طور پر اپنانا ہی اللہ کے نبی سے محبت کا حقیقی طریقہ ہے۔نبی کریمؐ پوری کائنات کیلئے محسن بن کر آئے۔ حضورکریمؐ نے مختصر مدت میں مثالی سماجی اور معاشی نظام دیا جو پوری دنیا کیلئے مشعل راہ ہے۔ نبی آخرالزماںؐ نے امن،اخوت،احترام انسانیت، مساوات،عفوودرگزراور عدل و انصاف کا درس دیا ۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ آج ہم پیارے نبی کریمؐ کی تعلیمات کو بھلا چکے ہیںاور یہی ہمارے زوال کی بڑی وجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام عالم میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کیلئے اسوہ حسنہؐ پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہونا ہوگا کیونکہ حضوراکرمؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کرمعاشرے سے ظلم ،زیادتی،ناانصافی اوربدامنی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم امت کے ہر اُس قدم کو سراہیں گے، جس سے امت کا دفاع مضبوط ہوتا ہے
-
ملک میں اب ایسا نہیں چلے گا کہ عوامی رائے کیخلاف انتخابی نتائج آئیں گے
-
اسرائیل: فلسطینی علاقوں کا قبضہ چھوڑنے کی ڈیڈلائن کا آج آخری دن
-
باد مخالف کے باجود اقوام متحدہ بہتر دنیا کے قیام میں کوشاں
-
پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں
-
چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
-
امریکی صدرکا بھارت کوایک اور تجارتی جھٹکا، ایرانی چابہاربندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی
-
مفتی منیب کو قانون کی الف ب کا بھی نہیں پتہ
-
قطر پر اسرائیلی حملہ پاکستان ‘سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا باعث بنا؟
-
چین کا علاقائی خود مختاری پر زور اور عالمی امن کے لیے انتباہ
-
نااہل قیادت کی وجہ سے پیدا ہونیوالا ہر بچہ 2 لاکھ 80 ہزار کا مقروض ہے
-
لاہور سے دبئی جانے والے مسافرسے اسلحہ اورگولیاں برآمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.