گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3مریض انتقال کرگئے ،329 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، وزیراعلیٰ سندھ

پیر 18 اکتوبر 2021 22:24

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3مریض انتقال کرگئے ،329 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، وزیراعلیٰ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3مریض انتقال کرگئے جبکہ 329 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور135 افراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں13118 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں329 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا2.5 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 7533 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اب تک 6244705 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور465225 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 135 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد446535 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 96 فیصد ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ اس وقت 11157مریض زیر علاج ہیں جن میں سی10886 گھروں میں ،28 آئسولیشن سینٹرز میں اور243 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 240 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 15 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے 329 نئے کیسز میں سی48کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 23،ضلع جنوبی 12،کورنگی 5، ملیر 4، ضلع وسطی 3 اور ضلع غربی میں سے 1 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، اسی طرح ٹھٹھہ اور مٹیاری 36۔

36، حیدرآباد اور نوشہروفیروز 26۔ 26، بدین25،شہید بے نظیر آباد 21،تھرپارکر 17، سانگھڑ اور سکھر 11۔ 11، جیکب آباد اور شکارپور 10۔ 10،خیرپور 9، گھوٹکی 8،ٹنڈو الہ یار عمر کوٹ 7۔ 7، لاڑکانہ اور میرپور خاص 6۔ 6، ٹنڈو محمد خان 4، دادو میں سے 3 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔وزیراعلی سندھ نے صوبے کے عوام کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی تاکید کی۔