ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، بھارت کیخلاف میچ کیلئے ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی

فٹنس مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑا تو وارم اپ میچز والا سکواڈ ہی بھارت کیخلاف میچ میں حصہ لے گا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 20 اکتوبر 2021 11:19

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، بھارت کیخلاف میچ کیلئے ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 اکتوبر 2021ء ) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف اہم میچ میں ٹیم مینجمنٹ کا سینئر کھلاڑیوں پر انحصار ہوگا، امکان ہے کہ وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دینے والی پاکستان کی پلیئنگ الیون ہی 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف میچ میں میدان میں اترے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف اہم میچ میں سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترنے کی منصوبہ بندی کی ہے، اگر فٹنس مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑا تو وارم اپ والا سکواڈ ہی بھارت کے خلاف میچ میں حصہ لے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک اور آصف علی کو ترجیج دیئے جانے کا امکان ہے جب کہ عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، حارث رؤف اور شاہین آفریدی بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہونگے۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ ٹیم اگلا وارم اپ میچ آج جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں گرین شرٹس نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹ سے بآسانی شکست دی تھی، پاکستان نے 131 رنز کا ہدف 3 وکٹ پر 16ویں اوور میں حاصل کرلیا تھا، فخر زمان 46 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے تھے جب کہ کپتان بابراعظم نے 50 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔