کورونا فنڈز تفصیلات پبلک کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

بدھ 20 اکتوبر 2021 12:47

کورونا فنڈز تفصیلات پبلک کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) کورونا فنڈز تفصیلات پبلک کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ( ن)کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار دا دکے متن میں کہاگیا ہے کہ کورونا فنڈز کی مد میں ملنے اور جمع ہونے والی رقم کی تفصیل پبلک کی جائے،کورونا فنڈز میں خوردبرد کی خبریں بھی منظر عام پر آئی ہیں،کورونا فنڈز عوام کی امانت ہیں انکا استعمال کا طریقہ کار سامنے لایا جائے۔ کورونا فنڈز کی رقم کس مد میں کہاں کہاں استعمال ہوئی اس کی تفصیلات پنجاب اسمبلی کو بھی مہیا کی جائے۔