کروڑوں کی تعداد میں لوگوں کو کرونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگانے کا عمل مکمل ہو چکا ہے،نوشین حامد

حکومت عوام کیلئے ویکسی نیشن کے عمل کو آسان اور قابل رسائی بنانے کیلئے مختلف اقدامات اٹھا رہی ہے، گفتگو

بدھ 20 اکتوبر 2021 12:50

کروڑوں کی تعداد میں لوگوں کو کرونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگانے کا عمل مکمل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ ملک میں کروڑوں کی تعداد میں لوگوں کو کرونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگانے کا عمل مکمل ہو چکا ہے، حکومت عوام کیلئے ویکسی نیشن کے عمل کو آسان اور قابل رسائی بنانے کیلئے مختلف اقدامات اٹھا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سکولوں میں 12سال سے زائدعمر کے بچوں کو ویکسین لگانے کا عمل شروع ہو چکا ہے اور اس سلسلے میں طلبہ و طالبات کے والدین بھی ویکسی نیشن کرنے والی ٹیموں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں تاکہ جلد از جلد اس وبا سے چھٹکارہ پایا جا سکے۔

ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ فائزر ویکسین 18 سال سے کم عمر بچوں کو لگائی جائے گی۔ انہوں نے عوام پر زور دیا ہے کہ جلد از جلد اپنی ویکسی نیشن مکمل کروائیں کیونکہ کورونا وبا سے نجات حاصل کرنے کا یہی واحد حل ہے، ہر شہری کیلئے ضروری ہے کہ خود کو وبا سے محفوظ رکھنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرے۔

متعلقہ عنوان :