جامعہ کراچی: شعبہ اسلامی تاریخ کا اعزا ز

بدھ 20 اکتوبر 2021 23:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) صدرشعبہ اسلامی تاریخ جامعہ کراچی ڈاکٹر محمد سہیل شفیق کے مطابق سال ہائے گزشتہ کی طرح اس سال بھی ممتاز محقق و مورخ، استاذی پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر (سابق صدر شعبہ اسلامی تاریخ، جامعہ کراچی) وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی، حکومتِ پاکستان کی جانب سے مقابلہ اسلامی کتب (خواتین) برائے 2021ء میں دوسری پوزیشن کے اعزاز کی مستحق قرار پائی ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ڈاکٹر نگار صاحبہ کو یہ اعزاز پانچویں بار حاصل ہوا ہے۔ جب کہ اس سے قبل استادِ محترم، معروف محقق اورممتاز سیرت نگار پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد (سابق صدر شعبہ اسلامی تاریخ و رئیس کلیہ فنون و تجارت، جامعہ کراچی) نے کتب سیرت و مقالات پر چھے مرتبہ اور ایسوسی ایٹ پروفیسر (ر) ڈاکٹر زیبا افتخار (شعبہ اسلامی تاریخ) نے دو مرتبہ یہ اعزاز حاصل کیاہے۔ صدر شعبہ اسلامی تاریخ ڈاکٹر محمد سہیل شفیق کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر شعبہ اسلامی تاریخ، جامعہ کراچی کے اساتذہ 13 مرتبہ اس اعزاز کے مستحق قرار پائے ہیں۔