محسنِ انسانیت حضرت محمد ﷺ کا جشن ولادت حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں عقیدت و احترام سے منایا گیا

بدھ 20 اکتوبر 2021 23:49

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) محسنِ انسانیت حضرت محمد ﷺ کا جشن ولادت حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں عقیدت و احترام سے منایا گیا ، جشن عید میلاد النبی ﷺ پر جلوس و جلسے اور محافلِ نعت اوردرود و سلام و سرکارکی آمدمرحبا کی صدائیں ،سرور کائنات ، ہادی رہبر ، نور مجسم ، احمد مجتبیٰ ، محمد مصطفیﷺ کا جشن ولادت حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں انتہائی عقیدت و احترام اور جوش و خروش سے منایا گیا نماز فجر کے بعد درود و سلام سے تقریبات کا اغاز کیا گیا جبکہ صبح9بجے جامع مسجد باغ مصطفی یونٹ نمبر8پر پرچم کشائی کی تقریب ہو ئی جس میں ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو ، رکن قومی اسمبلی صابر قائم خانی ،انجمن فدائیانِ رسولؐ کے صدر اکرم قریشی ، مفتی احمد میاں برکاتی ، امام و خطیب مسجد مفتی عظمت علی نوری ،اشتیاق الدین اعجاز و دیگر نے شرکت کی بعد ازاں جلوس برآمد ہوا جومختلف روایتی راستوں سے ہوتا ہوا شہر کے مرکزی جلوس میں شامل ہو گیا دوسرا بڑا جلوس مدینہ مسجد سرے گھاٹ سے جمعیت علمائے پاکستان کے سکریٹری جنرل شاہ اویس نورانی ،عارف حسین نورانی ، زاہد حسین قریشی اور دیگر کی قیادت میں نکالا گیا،ہیر آباد تکونی مسجد سے ایک بڑا جلوس جے یو پی کے صدر اور ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر ، ڈاکٹر یونس داش ،ناظم آرائیں اور دیگر کی قیادت میںنکالا گیا اسکے علاوہ جماعت اہلِ سنت پاکستان ، مرکزی جماعت اہلِ سنت و الجماعت ،دعوت اسلامی ، سنی تحریک،جعفریہ الائنس ، خوجہ اثناء عشری اور دیگر جماعتوں،سماجی و کاروباری تنظیموں اور نوجوانوں کی انجمنوں کی جانب سے جلوس نکالے گئے اسٹیشن روڈ پر عید میلاد النبی ﷺ کے مرکزی جلو س میں کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ ،دپٹی کمشنر فواد غفار سومرو ، ڈی آئی جی حیدرآباد شرجیل کھرل ، ایس ایس پی حیدرآباد ساجد امیر سدوزئی بھی شامل ہو ئے عید میلاد النبیؐ کے جلوس میں ایم کیو ایم کے اراکین قومی اسمبلی صلاح الدین ،صابر قائم خانی ، اراکین سندھ اسمبلی راشدخلجی،ندیم صدیقی ، ناصر قریشی ، ذونل انچارج ظفر صدیقی ، سابق رکن قومی اسمبلی وسیم حسین ، مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ شبیر انصاری ،پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی صدر انیس قائم خانی ، ندیم قاضی ، رضوان گدی اور دیگر نے شرکت کی، جلوس کی گزر گاہوں پر استقبالیہ کیمپس بھی لگائے گئے تھے جبکہ بڑے پیمانے پر شیرنی ، بریانی اور دیگر کھانے وپینے کی اشیاء تقسیم کی گئیں اس کے علاوہ عید میلاد النبیﷺ کے جلوس ، جلسوں ، محافل کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے موبائل فون سروس بند اور موٹر سائیکل پر ڈبل سواری بیٹھانے پر پابندی تھی جلوس کے اختتام پر کوہ نور چوک پر جے یو پی کے دو الگ الگ جلسے عید میلاد النبیﷺ مختلف اوقات میں منعقد ہوا