ْاللہ پاک نے اپنے کرم سے ہمیں نبیﷺ کی امت میں پیدا ہونے کا شرف عطا فرمایا،امیر بخش سولنگی

جمعرات 21 اکتوبر 2021 20:21

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) بابرکت ولادت مصطفی ﷺ کی خوشی میں گوٹھ امیربخش سولنگی کے سالانہ جلسہ میں شہر کے معروف نعت خواں محمد رحیم قادری اور دیگر نے سرور کائناتﷺ کی بارگاہِ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کیے جسکے بعد چیئرمین سنی پارٹی پاکستان حضرت مولانا ابوالحسن عبدالخالق قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک نے اپنے آخری نبی حضرت محمد ﷺ کو ایسا بے عیب اور پاکیزہ بنایا ہے کہ ان کے جسم اقدس پر کبھی مکھی بھی نہیں بیٹھی اور ان کے جسم اقدس پر پہنا ہوا کپڑا بھی کبھی میلا نہیں ہوا اور ان کے جسم اطہر سے نکلنے والا پسینہ بھی خوشبودار تھا، لہٰذا ہم سے زیادہ خوش نصیب کوئی اور ہو ہی نہیں سکتا کہ اللہ پاک نے اپنے کرم سے ہمیں ایسے عالیشان نبیﷺ کی امت میں پیدا ہونے کا شرف عطا فرمایا۔

متعلقہ عنوان :