Live Updates

عمران صاحب 34 روپے پیٹرول بڑھا کر سبسڈی کے ڈرامے کررہے ہیں مریم اورنگزیب

عوام عمران خان سے جلد نجات پانا چاہتے ہیں، عمران صاحب کو صرف اپنا، اپنے مافیا اور اے ٹی ایمز کا احساس ہے، ترجمان ن لیگ

جمعرات 21 اکتوبر 2021 23:07

عمران صاحب 34 روپے پیٹرول بڑھا کر سبسڈی کے ڈرامے کررہے ہیں مریم اورنگزیب
Iاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2021ء) ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب کو صرف اپنا، اپنے مافیا اور اے ٹی ایمز کا احساس ہے، عمران صاحب 34 روپے پیٹرول بڑھا کر سبسڈی کے ڈرامے کررہے ہیں ہر پاکستانی چاہتا ہے کہ عمران خان سے جلد نجات ملے۔اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب کو صرف اپنا، اپنے مافیا اور اے ٹی ایمز کا احساس ہے، عوام کو آپ کوئی ریلیف دینے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ صرف مافیا اور اے ٹی ایمز کی جیبیں بھرنے کا احساس رکھتے ہیں، قوم کو اب اس کرپٹ حکومت کی کسی بات پر یقین نہیں لہٰذا عمران صاحب استعفی دیں۔اٴْنہوں نے کہا کہ عمران صاحب 34 روپے پیٹرول بڑھا کر سبسڈی کے ڈرامے کررہے ہیں عالمی جریدے کے مطابق پاکستان چوتھا مہنگا ترین ملک بن گیا ہے۔ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن نے یہ بھی کہا کہ ملک میں ترقی کی شرح زمین بوس ہے، ٹارگٹڈ سبسڈی کی باتیں قوم کو دھوکا دینے کی کوشش ہے۔مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ بدترین مہنگائی، بے روزگاری، معاشی تباہی سے ملک کو اجاڑ دیا گیا ہے۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات