جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے وارم اپ میچ میں شکست کے بعد پاکستان ٹیم کی میٹنگ طلب

جمعرات 21 اکتوبر 2021 23:46

جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے وارم اپ میچ میں شکست کے بعد پاکستان ٹیم کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے وارم اپ میچ میں شکست کے بعد پاکستان ٹیم کی میٹنگ طلب کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کی غلطیاں میٹنگ میں زیرِ غور لائی جائیں گی، کھلاڑیوں کی میٹنگ سے پہلے ٹیم مینجمنٹ کی بیٹھک ہوگی۔ذرائع نے بتایاکہ مینجمنٹ کی پوری قومی ٹیم کے ساتھ بھی میٹنگ ہوگی۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو بھارت کیخلاف کھیلے گا۔

متعلقہ عنوان :