اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف نور مقدم قتل کیس کے شریک ملزم زاکر جعفر کی درخواست نمٹا دی

جمعہ 22 اکتوبر 2021 15:06

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف نور مقدم قتل کیس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف نور مقدم قتل کیس کے شریک ملزم زاکر جعفر کی درخواست نمٹا دی ۔ جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے درخواست نمٹا دی ۔

(جاری ہے)

دور ان سماعت درخواست گزار زاکر جعفر کی جانب سے وکیل راجہ رضوان عباسی عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ فرد جرم عائد کرنے کے خلاف دائر درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے۔عدالت نے درخواست گزار وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی ،درخواست گزار نے ٹرائل کورٹ کے 14 اکتوبر کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا،ٹرائل کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کے ملزمان پر فرد جرم عائد کی تھی۔

متعلقہ عنوان :