
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
سٹوئنس کی میچ وننگ اننگز
ذیشان مہتاب
ہفتہ 23 اکتوبر 2021
18:36

(جاری ہے)
مرکرم کا ساتھ دینے ڈیوڈ ملر آئے اور دونوں نے 5ویں وکٹ کے لیے 34رنز بنائے ، ایڈم زامپا نے ڈیوڈ ملر کی 16 رنز کی اننگز کے آگے فل سٹاپ لگا دیا ،2 گیندوں بعدد زامپا نے ڈیوین پریٹوریس کا بھی کام تمام کردیا جو صرف ایک رن بناسکے۔
آسٹریلین کھلاڑیوں کی شاندار فیلڈنگ نے کیشو مہاراج کو بھی پویلین واپسی پر مجبور کردیا۔ دوسرے اینڈ پر موجود مرکرم نے 40 رنز کی اننگز کھیلی لیکن 18ویں کی پہلی گیند پر مچل سٹارک نے ان کو چلتا کردیا ، اینرچ نوکیا بھی صرف دو رنز بنا سکے۔ کگیسو ربادا کے 20 رنز کی بدولت جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ آسٹریلیاکی جانب سے سٹارک، زامپا اور ہیزل وُوڈ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔آسٹریلیا نے اننگز کا آغاز کیا تو دوسرے ہی اوور میں کپتان ایرون فنچ کھاتا کھولے بغیر ہی اینرج نوکیا کی وکٹ بن گئے۔ سکور ابھی 20 تک ہی پہنچا تھا کہ ڈیوڈ وارنر بھی صرف 14 رنز بنانے کے بعد چلتے بنے۔ 17 گیندوں پر 11 رنز بنانے والے مچل مارش نے سٹیو سمتھ کے ساتھ سکور کو 38 تک پہنچایا لیکن اس مرحلے پر انکی ہمت بھی جواب دے گئی۔ سمتھ کا ساتھ دینے گلین میکسویل آئے اور دونوں نے 43رنز کی اہم شراکت قائم کر کے سکور کو 80 تک پہنچا دیا۔ نوکیا نے سٹیو سمتھ کی اہم وکٹ حاصل کر کے اپنی ٹیم کو اہم کامیابی دلائی، اگلے ہی اوور میں تبریز شمسی نے میکسویل کی وکٹیں بکھیر دیں، دونوں کھلاڑیوں نے آؤٹ ہونے سے قبل بالترتیب 35 اور 18 رنز بنائے۔ مارکس سٹوئنس اور میتھیو ویڈ نے حواس قابو میں رکھتے ہوئے اپنی ٹیم کو دو گیندوں قبل ہی ہدف تک رسائی دلا دی، سٹوئنس نے 24 اور ویڈ نے 15 رنز بنائے۔ جوش ہیزل وڈ کو ان کی عمدہ باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ دوسرا میچ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ جنوبی افریقا کی ٹیم کپتان ٹیمبا بووما، ڈی کوک، ایڈن مرکرم، وین ڈر ڈوسن، ڈیوڈ ملر، ہنرچ کلاسن، مہاراج، اینریچ نورجے، تبریز شمسی، ڈیوائن پریٹوریس اور رباڈا پر مشتمل ہے جب کہ آسٹریلوی پلینگ الیون میں کپتان ایرون فنچ، وارنر، مارش، مارکس اسٹینس، اسٹیو اسمتھ، پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ، میکسویل، مچل سٹارک، میتھیو ویڈ اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
دہشتگرد امن و خوشحالی کے دشمن، انشاء اللہ اپنے مزموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوںگے، شاہد آفریدی کی بلوچستان حملے کی مذمت
-
پاکستان کے لیے ٹی ٹونٹی لیگز چھوڑنے پر افسوس ہوتا ہے: عمر اکمل
-
سلمان آغا نے پاکستانی کرکٹرز کے ’نک نیم‘ بتا دیئے
-
ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان ،محمد عرفان خان قیادت کریں گے،پی سی بی
-
بھارت ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس کی مخالفت میں کھل کر سامنے آگیا
-
زیادہ ٹیسٹ سنچریاں، جو روٹ نے راہول ڈریوڈ، اسٹیو اسمتھ کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ثام وربیک اور کیٹرینا سینیاکووا نے ومبلڈن اوپن ٹینس کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
-
پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی آئرلینڈ کے دورے کی تیاریوں کا سلسلہ جاری
-
فاسٹ باؤلر احمد دانیال کا قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت پر خوشی کا اظہار
-
محمد سراج اور شبھمن گل نے جو روٹ کو دفاعی حکمت عملی اپنانے ٹرول کردیا
-
ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان شاہینز کا اعلان
-
7 بار کے چیمپئن جوکووچ ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.