کسی بھی ملک میں معیشت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،مشتاق احمد غنی
ملک سو ارب ڈالر کا مقروض ہے،انڈسٹری،ہماری معیشت اور کاروبار کو فروغ دینے کی ضرورت ہے،ملک کو چلانے کیلئے 8 ہزار ارب کی ضرورت ہے ماضی کے حکمرانوں کی طرح عمران خان اپنے بچوں کیلئے نہیں قوم کیلئے کام کر رہے ہیں،ملکی حالات بہت جلد ٹھیک ہوجائیں گے، اگلے کچھ عرصے میں مہنگائی سے چھٹکارہ حاصل کر لیں گے،سپیکر خیبرپختونخو اسمبلی
ہفتہ 23 اکتوبر 2021 23:00
(جاری ہے)
وہ ملک کو بچانے کے لئے ڈرائیور بھی بنے تاکہ ملک کی معیشت بہتر ہو سکے۔حکومت کو کورونا میں بھی مسائل کا سامنا رہا ہے جس سے معاشی حالات متاثر ہوئے اور جو مہنگائی کا سبب ہے۔
حکومت اس مشکل سے اگلے کچھ عرصے میں نکل جائے گی۔ایبٹ آباد میں نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لئی تین ارب کا فنڈ درکار ہے جس پر کام جاری ہے۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روزیہاں سمال انڈسٹری اسٹیٹ میں انڈسٹریل ایسوسی ایشن آفس بلاک فاؤنڈیشن سٹون کی سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع صدر انڈسٹریل ایسوسی ایشن حاجی افتخار احمد،شیخ آصف حسین صدر ایبٹ آباد چیمبر آف کامرس،خطیب جامع مسجد سمال انڈسٹری عنایت الرحمن،عبدالرشید،سابق ممبر تحصیل کونسل سردار شیر دل،تہمینہ فہیم،ضلعی صدر خواتین ونگ یاسمین بی بی کے علاوہ چیمبر آف کامرس اور انڈسڑی سے وابستہ افراد شریک تھے۔ تقریب میں سید شفقت حسین شاہ جنرل سیکرٹری انڈسٹریل ایسوسی ایشن ایبٹ آباد،لیاقت سلطان،خواجہ انیس الرحمن،حافظ ساجد حسین،عبدالمالک صدر مانسہرہ ودیگر نے بھی اپنے خطاب میں مسائل پر روشنی ڈالی،اسپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کا کہنا تھا پٹرول کی مصنوعات بڑھنے کی وجہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے،ان حالات میں پسے ہوئے طبقہ کی احساس پروگرام کے زریعے مدد کی جا رہی ہے،صحت کی سہولیات بھی بہتر ہیں شناختی کارڈ پر 10لاکھ تک علاج کرواسکتے ہیں،لنگر خانے کھولے گئے جہاں تک حکومت کر سکتی ہے وہ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت بیوقوف نہیں ہے۔ اورہرگز نہیں چاہتی کہ عام آدمی کو مشکلا ت کا سامنا ہو،ماضی کے حکمرانوں کی طرح عمران خان اپنے بچوں کے لئے نہیں بلکہ قوم کے لئے کام کر رہے ہیں۔مہنگائی سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے اگلے کچھ عرصے میں نکل جائیں گے۔انہوں نے چیمبر آف کامرس کو یقین دہانی کرائی کہ مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھائیں گے،کیونکہ انڈسڑی کے فروغ سے ملک ترقی کرے گا یہ ہی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،سمال انڈسٹری میں نکاسی آب کے مسئلہ کو حل کر رہے ہیں تاکہ انڈسٹری کے علاوہ ملحقہ آبادیوں کی پریشانی ختم ہو سکے،اس کے لئے تین ارب کا فنڈ درکار ہے،انہوں نے سمال انڈسٹری روڈ کی تعمیرنو اور سمال انڈسڑی مسجد کے لئے سولر سسٹم دینے کا کا بھی اعلان کیا ہے قبل ازیں صدر انڈسٹری ایسوسی ایشن ایبٹ آباد حاجی افتخار احمد نے اسپیکر مشتاق احمد غنی کو انڈسٹری کے فروغ اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا جن کے حل کے لئے جلد پشاور میں متعلقہ افسران کے اجلاس میں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے،تقریب کے اختتام پر انڈسٹریل ایسوسی ایشن کی جانب سے اسپیکر مشتاق احمد غنی،اور مختلف شعبوں سے وابستہ سرکردہ افراد کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔مزید قومی خبریں
-
سندھ حکومت صنعتی و زرعی مزدوروں، خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لئے پروگرام شروع کر رہی ہے،وزیراعلی ٰ سید مراد علی شاہ
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.